لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی سڑکوں پر اہم حکومتی شخصیات بغیر پروٹوکول ہی گھومنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور صدارتی اُمیدوار عارف علوی پروٹوکول کے بغیر ہی لاہور کی سڑکوں پر گھومتے رہے۔ عمران اسماعیل اور عارف علوی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی آ گئی جس میں انہیں خوش گپیاں لگاتے
لاہور کی سڑکوں پر پروٹوکول کے بغیر گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اہم حکومتی شخصیات کو بغیر پروٹوکول کے گھومتے ہوئے دیکھ کر اب لگ رہا ہے کہ ملک میں تبدیلی آ گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے دورے پر بھی عمران اسماعیل اور عارف علوی نے پروٹوکول کے بغیر عام شہریوں کی طرح بس میں سفر کیا جسے خوب سراہا گیا۔عمران اسماعیل کوئٹہ کے لیے روانگی سے قبل کراچی ائیرپورٹ پر بھی مسافروں کے ساتھ قطارمیں لگے اور اپنی باری کا انتظار کیا۔جب کہ کوئٹہ میں بھی عمران اسماعیل، وزیر دفاع پرویز خٹک،، نامزد صدارتی اُمیدوار عارف علوی اور جہانگیر ترین بغیر پروٹوکول کے گھومتے رہے۔ جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوئی۔ قبل ازیں کوئٹہ میں ان کے پروٹوکول لینے اور آدھا گھنٹہ ٹریفک بند رکھنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں جس پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بلوچستان آمد پر ائیر پورٹ پر ہی چار سرداروں نے میرا استقبال کیا تھا۔جن کے ہمراہ ان کی ذاتی سکیورٹی موجود تھی جو حکومت بلوچستان نے انہیں دے رکھی ہے۔ہم نے بلوچستان حکومت کو درخواست کی تھی کہ ہمیں سکیورٹی نہیں چاہئیے اور جن گاڑیوں اور سکیورٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے وہ انہی سرداروں کی ذاتی سکیورٹی اور پروٹوکول تھا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کم پروٹوکول اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کے بعد حکومتی نمائندوں کو عوام میں مقبولیت کے ساتھ ساتھ کافی پذیرائی بھی مل رہی ہے ۔ حکومتی نمائندوں اور عہدیداروں کو اکثر بغیر پروٹوکول عام شہریوں کے درمیان گھومتے دیکھا گیا ہے جسے دیکھ کر عوام تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہیں۔(ف،م)۔

from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2oshJ5Z
via IFTTT

No comments:
Write komentar