آسام (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت سے یہ عبرت انگیز خبر آئی ہے کہ پڑھنے کے جنون میں بہت چھوٹے بچے دیگچی نما برتن میں بیٹھ کر دریا عبور کرتے ہیں اور اسی طرح اسکول جاتے اور واپس آتے ہیں۔بھارتی ریاست آسام کے ضلع بسوا ناتھ کے ایک علاقے ناڈوور میں تعلیم کے شوق میں بچے روزانہ صبح اپنی جان خطرے میں ڈال کر المونیم سے بنی بڑی دیگچیوں میں بیٹھ کر دریا یا ندی پار کرکے اسکول پہنچتے ہیں اور اسی طرح واپس اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں۔بڑی دیگچیوں میں بیٹھنے کے بعد بچے اپنے ننھے منے ہاتھوں کو چپو کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اپنی منزل تک پہنچتے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دریا میں ایک چھوٹا جزیرہ نما ہے جہاں کوئی پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے بچے مجبوراً اسی طریقے سے اسکول جارہے ہیں۔
The post بھارتی بچے دیگچیوں کے ذریعے دریا پار اسکول جانے پر مجبور appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2N6iMCh
via IFTTT
No comments:
Write komentar