ایس ایچ اوتھانہ سول لائنز آصف نواز نے ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال کی عدم موجودگی میں ان کے آفس میں خود کو ڈی ایس پی ظاہر کرکے زبردستی داخل ہونے اور ان کی کرسی پر بیٹھ کر تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ملزم مسمی محمد اشرف رحمانی سکنہ محلہ گوشالا تحصیل چیچہ وطنی کو گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم مسمی محمد اشرف رحمانی اپنے دو ساتھیوں میں رضوان رحمانی اور ارشد رحمانی سکنائے محلہ گوشالا چیچہ وطنی کے ہمراہ جعلی ڈی ایس پی بن کر ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال کے آفس میں داخل ہوا۔۔ ملزم محمد اشرف رحمانی نے ڈی ایس پی کی کرسی پر بیٹھ کرتصاویر بنائیں اور سوشل میڈیا پر خود کو ڈی ایس پی ظاہر کرتے ہوئے وائرل کردیں جس پر پولیس نے مذکورہ جعلی ڈی ایس پی کو گرفتار کرلیا ۔ملزم محمد اشرف رحمانی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خود کو پریس کا نمائندہ ظاہر کرتا ہے ۔
تینوں ملزمان جعلی صحافی بن کر لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔تقریبات کے دوران اعلیٰ سرکاری افسران کے ساتھ تصاویر بنا کر ان کا نام استعمال کرتے ہیں ۔گرفتارملزم اشرف رحمانی کو صحیح طرح سے میسج بھی لکھنا نہیں آتا ۔ملزم ارشد سبزی منڈی میں پھڑی لگاتا ہے جبکہ اشرف اور رضوان نے پلاسٹک کے برتن بیچنے اور کباڑیے کی دکان بنا رکھی ہے ۔گرفتار ملزم اشرف رحمانی نے کچھ دن قبل اسلحہ کلاشنکوف کے ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس کے حوالے سے پولیس تفتیش کر رہی ہے جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2xMNkUX
via IFTTT
No comments:
Write komentar