Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 April 2018

Happy Birthday, Karl Marx. You Were Right!

 

By JASON BARKER from NYT Opinion https://ift.tt/2vW5u8n

North Korea, Sprint, Michelle Wolf: Your Monday Briefing

 

By CHRIS STANFORD from NYT Briefing https://ift.tt/2jfPwMZ

ہمارے ایجنڈے کو 20,10 سال مل جائیں تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے: نوازشریف

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے ہمارے ایجنڈے کو دس بیس سال مل جائیں تو ملک کی تصویر بدل سکتی ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ ’کل جلسہ لاہورکا، مجمع پشاور کا، ایجنڈا کسی اور کا تھا، یہ ہے عمران خان کی اصولی سیاست اور اس کی منہ بولتی تصویر، ہم ہولو نعرے پچھلے کئی سالوں سے سن رہے ہیں لیکن جب واسطہ پڑا تو پتا چلا، جو کچھ خیبرپختونخوا میں کیا دنیا کو پتا لگ گیا، اس کےمقابلے میں جو مرکز اور پنجاب میں ہوا کوئی مقابلہ نہیں‘۔

انہوں نےکہا کہ ’آج پنجاب دیکھیں، پھر سندھ، کے پی کے اور بلوچستان دیکھیں، لاہور دیکھیں اور دیگر شہر دیکھیں، دور دور تک کوئی مقابلہ اور موازانہ نظر نہیں آتا، فرق صاف ظاہر ہے، (ن) لیگ جب بھی آئی ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پر عمل کیا، آج ملک میں انفرا اسٹرکچر بن رہا ہے، اسلام آباد میں نیا ائیرپورٹ دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے، میں اس کا افتتاح نہیں کرسکا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اس میں ہماری خدمات ہیں، ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے‘۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ایجنڈے کو دس بیس سال مل جائیں تو ملک کی تصویر بدل سکتی ہے، ایک نیا پاکستان بن جاتا لیکن یہاں کام کرنے کون دیتا ہے، ٹانگیں کھینچنے والے کھینچتے رہے، کبھی کوئی صدر، کبھی فوجی ڈکٹیٹر‘۔

نوازشریف نے کہا کہ ’یہ مصنوعی فیصلہ ہورہا ہے، اس پر عملدرآمد ممکن ہی نہیں، جو اس طرح کے فیصلے دے رہے ہیں وہ پچھتائیں گے کیونکہ یہ پاکستان کےمفاد میں نہیں ہے، 70 سالوں میں یہی کچھ ملک میں دیکھا، کسی ہمسایہ ملک میں اس طرح کے مناظر نہیں دیکھے، بنگلا دیش میں بھی یہ مناظر نظر نہیں آتے، ہماری کہانی بہت دکھی افسوسناک ہے، دعا ہے اللہ ہمارا مستقبل اچھا کرے‘۔مفتاح اسماعیل کے بجٹ پیش کیے جانے سے متعلق سوال پر (ن) لیگ کے قائد نے کہا کہ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔

قبل ازیں احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مجھے اقامے پر ناہل کیا گیا اور ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سےنااہل کیا، مجھے خوشی ہے میرے دل پر کوئی بوجھ نہیں۔ایک سوال کے جواب میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین آپس میں دوستی کر رہے ہیں، افسوس ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔

The post ہمارے ایجنڈے کو 20,10 سال مل جائیں تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے: نوازشریف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HB08F0
via IFTTT

چیف جسٹس کا شیخ زیداسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کی بندش پر ازخود نوٹس

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ زیداسپتال کا لیورٹرانسپلانٹ یونٹ بند، سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت، خواجہ سلمان رفیق سمیت مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان ڈھائی بجے طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے شیخ زیداسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کی بندش کیخلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان کو ڈھائی بجے طلب کر لیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ 5ماہ سے شیخ زید اسپتال کا لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ بند ہے۔جس پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے عدالت کو بتایا کہ ڈونرکی موت ہونےسےٹرانسپلانٹ یونٹ بندکرنےکافیصلہ کیاگیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ یونٹ بند کرنے کا اختیار ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کےپاس کہاں سےآگیا۔ ایک ڈونرکی موت سےآپ نےجگرکی پیوندکاری روک دی۔

The post چیف جسٹس کا شیخ زیداسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کی بندش پر ازخود نوٹس appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2rc4EP1
via IFTTT

تحریک انصاف انسانی تاریخ کی پہلی سیاسی جماعت ہو گی جو اقتدار میں آنے سے پہلے ہی۔۔۔۔۔۔نامور صحافی نے عمران خان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر ڈالا

 

لاہور (ویب ڈیک ) گزشتہ روز لاہور میں ہر طرف تحریک انصاف کے پرچموں کی بہار تھی، کھلاڑی، خواتین، نوجوان، بوڑھے اور بچوں کی شکل میں مینار پاکستان پر موجود رہے۔ پنجاب کی لیڈر شپ پورے آب و تاب کے ساتھ موجود تھی، چھٹی کا دن تھا، گرمی بھی تھی اور لاہور کی

معروف کالم نگار محمد اکرم چوہدری اپنے نئے کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔سڑکوں پر ڈی جے بھی چل رہا تھا۔ الغرض سبھی نئے پاکستان کی شمع روشن کرنے کے لیے بے تاب تھے۔ ایک وقت کے لیے تو ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے گرمی کی تیز دھوپ میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا چھو کر گزر جائے اور چند لمحوں کا سکون دے جائے، پھر ایسی ہوا چلے کہ دل میں تازگی بھر دے، دل جھوم اُٹھے کہ چلو ملک میں ”تبدیلی“ کی نوید آئی ہے!…. تحریک انصاف کے گزشتہ چند جلسوں اور اس جلسے میں کافی فرق نظر آیا یہ سونامی 2011ءکا پارٹ ٹو تھا، جب سات سال قبل تحریک انصاف اپنا پندرھواں یوم تاسیس منا رہی تھی تو ”سونامی“ آ گیا، لوگ پہلی بار اپنے خاندان کے ساتھ گھروں سے نکلے۔ اس وقت کی برسراقتدار جماعت پیپلز پارٹی سے تنگ عوام سونامی کے ساتھ چل دیے مگر شاطر حکمرانوں نے شطرنج کی ایسی چالیں چلیں کہ سونامی کے پی کے تک محدود ہو کر رہ گیا۔ اُس وقت کی سونامی آج کی سونامی میں فرق یہ ہے کہ اُس وقت تحریک انصاف ان کرپٹ لیڈروں کی چالوں کو بھانپ نہ سکی جبکہ آج وہ پوری طرح باخبر، منظم اور ایک وژن کے ساتھ نظر آرہی ہے۔

اور یہ وژن تحریک انصاف کو مرکز میں حکومت ملنے تک ساتھ رہے گا۔ میں نے گزشتہ 22سالہ دور میں عمران خان کے نشیب و فراز کو بڑے قریب سے دیکھا ہے، ماضی میں کبھی کبھی ایسا لگا جیسے وہ سیاسی سنجیدگی کے قریب سے بھی نہیں گزرے ، لیکن کبھی کبھی تو انہوں نے سیاست کے بڑے بڑے لوگوں کو مات دے کر ثابت کیا کہ وہ ہر میدا ن میں کامیابی کے ساتھ اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔میں پی ٹی آئی کا نمائندہ تو نہیں لیکن ایک عرصے سے دیکھ رہاہوں کہ اب عمران خان کے لیے تنظیمی معاملات کے سینکڑوں مسائل میں بھی کافی کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور مران خان 22سالہ جدوجہد کے نتیجے میں اب حکمرانی کی منزل کے قریب آچکے ہیں۔ گزشتہ روز کا جلسہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تمام تنظیمی کمزوریوں کے باوجود تحریک انصاف ملک بھر سے لوگوں کو متحرک اور فعال بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ تادم تحریر تحریک انصاف کے قافلے جی ٹی روڈ، قصور اور ملتان روڈ کے مختلف مقامات پر رواں دواں ہیں۔ لاہور کے تمام داخلی راستے مکمل طور پر جام ہوچکے ہیں، کارکن اپنے قائد کو دیکھنے، سننے اور نئے پاکستان کی اُمنگ لیے میلوں دور سے پیدل روانہ ہو چکے ہیں۔

قافلوں میں جوش وخروش بھی ہے اور قدرے قدرے بدنظمی بھی دیکھنے میں آرہی ہے لیکن ماحول گرم ہے۔ لاہور کے جلسے کے لیے انتظامات کے حوالے سے علیم خان نے اپنی تمام توانائیاں صرف کیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بہت سا بوجھ بھی اُٹھایا اور اس دفعہ ماضی کے بہت سے ساتھی بھی اُن کے ساتھ رہے۔ چوہدری سرور، شفقت محمود، محمود الرشید سمیت شاہ محمود قریشی، اسد عمر، جہانگیر ترین بھی متحرک نظر آئے اور اس بار جماعت میں تنازعات سے بچنے کے لیے کچھ لوگوں نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا، اور لوگوں کو وہ سپیس بھی دی جو ان کا حق نہیں تھا۔ میں سمجھتاہوں کہ اگر اس طریقے سے آگے بڑھنے کی جدوجہد کی گئی تو منزل قریب ہے اور کامیاب سفر رواں دواں رہے گااور رہی بات مستقبل میں بھی مل کر ساتھ چلنے کی اور وطن کو کرپٹ حکمرانوں سے پاک کرنے کی تو اس کے لیے ابھی بہت سے کام کرنا باقی ہیں، یہ بات تو یقین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے۔ کہ لاہور میں ن لیگ کا واحد مقابلہ تحریک انصاف سے ہونے والا ہے۔ اس کے لیے میرے خیال میں تحریک انصاف کو مضبوط حکمت عملی طے کرنے کی ضرورت ہے۔ اسے لاہور ”فتح“ کرنے کے لےے ایک بڑے منصوبے کی ضرورت ہے۔

اس کے لیے اسے ایک ایسے گیم پلان کی ضرورت ہے جو لوگوں کو ایجوکیٹ کرے کہ یہاں 10سال تک کیا ہوتا رہا۔ ن لیگ کے خلاف ریسرچ بیسڈ وائیٹ پیپر جاری کیا جائے جس میں نعرے درج نہ ہوں بلکہ حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ بات کی گئی ہو کہ پانچ سال میں کیا کیا غلطیاں ہوئیں۔ بتایا جائے کہ میٹرو اور اورنج ٹرین کے ڈیڑھ دوسو ارب روپے کے مہنگے منصوبوں سے پنجاب میں تعلیم کا معیار 80فیصد تک چلا جانا تھا۔ بتایا جائے کہ فی الحال اس شہر میں کوئی مثالی سرکاری سکول بھی نہیں جہاں ہم اپنے بچوں کو فخر سے داخل کروا سکیں۔اگر ایسا ہوگیا تو میں دعوے سے کہتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف ن لیگ کو شکست سے دوچار کرے گی۔ اس معرکہ کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ میرے نزدیک ”نیک ٹو نیک “مقابلہ بھی ن لیگ کیلئے شکست فاش سے کم نہیں۔میرے خیال میں عمران خان کے لیے آئندہ چند ماہ بہت محنت طلب ہیں، اور تحریک انصاف کے لیے پنجاب میں قدم جمانے کا اس سے اچھا موقع ہاتھ نہیں لگ سکتا۔اور عمران خان ایک طویل سفر کر کے اس حیثیت میں آگئے ہیں کہ اب وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ شریف خاندان کے

مضبوط گڑھ پنجاب میں اپ سیٹ کرنے کا ان کے پاس اچھا موقع ہے۔عمران اور ان کی پی ٹی آئی کے پاس موقع ہے بشرطیکہ وہ اپنے کارڈ اچھی طرح کھیلیں اور وہی غلطی نہ دھرائیں جو انہوں نے 2013 میں کی تھی۔ 2013 سے کچھ سبق لیتے ہوئے انہوں نے نئے، نوجوان اور صاف ستھرے چہرے کے حامل افراد کو آگے لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اس بار وہ پارٹی ٹکٹوں کا معاملہ خود دیکھیں گے۔اُمید ہے کہ بالکل اسی طرح دیکھیں جس طرح کرپٹ سیاستدانوں کی کرپشن کے خلاف اقدامات کرنے کا تہیہ کیا اور اس میں وہ کامیاب بھی رہے، آج انہی کی بدولت انصاف ہورہا ہے، اور سر عام ہو رہا ہے۔ قارئین کو یاد ہو گا کہ احتساب ہو اور سرعام ہو کا نعرہ برسوں پہلے بھی تحریک انصاف ہی نے لگایا تھا۔ یہ انسانی تاریخ کی پہلی سیاسی جماعت ہوگی جو ابھی برسراقتدار نہیں آئی اور اس کے منشور پر عمل درآمد کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ کرپٹ سیاستدان جیل کے پیچھے ہوں گے۔ یہی اس پارٹی کا منشور ہے۔ دو نہیں…. ایک پاکستان کا مطلب ہی یہی ہے کہ یہاں غریب اور امیر میں

یہ خبر پڑھیں : کینیڈا میں شاہد خان آفریدی کو اپنے ہسپتال کے لیے سب سے زیادہ فنڈز کس ملک کے لوگوں نے دیے ؟ جلنے والوں کا دل اور زیادہ جلا دینے والی خبر آ گئی

یہ خبر پڑھیں : مجھے تمہاری ہمدردی کی ضرورت نہیں ،تم مجھے عوام سے دور کرنا چاہتے ہو ۔۔۔۔ جسٹس ثاقب نثار نے کل یہ بات کیوں اور کسے کہی ؟ خبر آ گئی

فرق کیے بغیر آگے بڑھا جائے گا۔ آج پاکستان تحریک انصاف فیصلہ کن تھرڈ فورس کے مرحلہ سے گزر کر ملک کی پہلی فیصلہ کن سیاسی فورس بننے جا رہی ہے۔ آخر میں صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ تبدیلی نہ آئی ہے اور نہ کبھی آئے گی، انہیں صرف ایک پیغام ہے کہ تبدیلی آئے گی تو ہمارے بچے دنیا بھر میں اپنا سر فخر کے ساتھ، عزت کے ساتھ اُٹھا کر چل سکیں گے ورنہ ہمارا شمار افریقی ممالک جیسے لٹیرے اور دیوالیہ ممالک میں ہونا شروع ہو جائے گا اور میں دیکھ رہا ہوں کہ تبدیلی آچکی ہے۔ یہ تحریک انصاف کی ٹیم کا کریڈٹ ہے کہ انہوں نے بغیر اقتدار میں آئے وہ کر دکھایا ہے جو لوگ اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی نہیں کر سکتے!(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2r9OA0a
via IFTTT

امریکہ کے فائیو سٹار ہوٹلوں کے بیڈ روم کا جادو چل گیا ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ مسلم اُمہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

 

امریکہ کے فائیو سٹار ہوٹلوں کے بیڈ روم کا جادو چل گیا ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ مسلم اُمہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔۔۔۔۔۔واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) شہزادہ محمد بن سلمان نے بااثر یہودی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات

میں کہا ہے کہ فلسطینی یا تو امریکہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا امن معاہدہ قبول کریں یا اپنی بکواس بند کریں ، سعودی عرب کو اور بہت سے مسائل کا سامنا ہے اس لیے فلسطین ہماری پہلی ترجیح نہیں ہے۔ محمد بن سلمان کی یہ بات سن کر شرکا تقریباً اپنی کرسیوں سے گر پڑے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ امریکہ کے دورے کے دوران 27 مارچ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیو یارک میں یہودیوں کی مختلف تنظیموں کے سربراہان سے بند کمرے میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ یہ معلومات اسرائیلی وزارت خارجہ کی ایک سفارتی کیبل سے حاصل کی گئی ہیں جو نیو یارک میں قائم اسرائیلی قونصلیٹ سے بھجوائی گئی ، اس کے علاوہ ایسے 3 امریکی اور اسرائیلی افراد جنہیں اس میٹنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی ان سے بھی معلومات حاصل کی گئی ہیں۔یہودی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطینی قیادت کو امریکہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے امن معاہدے کی پیشکش قبول کرلینی چاہیے بصورت دیگر فلسطینی شکوے بند کریں۔محمد بن سلمان نے یہودیوں سے مزید کہا ’ گزشتہ کچھ دہائیوں کے دوران فلسطینی قیادت نے ایک کے بعد

ایک موقع گنوایا اور امن کی پیشکشوں کو مسترد کیا، اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینیوں کو امن کی پیشکش قبول کرتے ہوئے مذاکرات کی جانب آنا چاہیے یا وہ اپنی بکواس اور شکایتوں کا سلسلہ بند کریں۔ خیال رہے کہ محمد بن سلمان نے فلسطینیوں کیلئے شٹ اپ کا لفظ استعمال کیا۔محمد بن سلمان نے یہودیوں کے سامنے مزید دو نکات بھی پیش کیے۔ پہلے نمبر پر تو انہوں نے یہودیوں پر یہ واضح کیا کہ فلسطین کا مسئلہ سعودی حکومت یا عوام کی پہلی ترجیح نہیں ہے، کیونکہ سعودی عرب کے پاس بہت سے دیگر ایسے مسائل موجود ہیں جن کا فوری طور پر سامنا کرنا انتہائی ضروری ہے جن میں سے ایک ایران کا خطے میں بڑھتا ہوا اثرو رسوخ ہے۔محمد بن سلمان نے یہودی تنظیموں کے سربراہان کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ تمام خلیجی ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنائیں گے جس کے باعث اسرائیل فلسطین امن مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوگی۔ویب سائٹ نے اپنے ایک ذریعے (جو اس ملاقات میں موجود تھا ) کے حوالے سے کہا کہ جب شرکا (یہودی تنظیموں کے سربراہان)نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فلسطین سے متعلق خیالات سنے تو کسی کو بھی یقین نہیں آیا اور کرسیوں سے گرنے والی صورتحال پیدا ہوگئی۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل فلسطین امن معاہدے کی ڈرافٹنگ مکمل ہوچکی ہے، یہ معاہدہ ٹرمپ کے داما جیرڈ کشنر نے تیار کیا ہے، وہ پہلے ہی اس معاہدے کے حوالے سے محمد بن سلمان کو اعتماد میں لے چکے ہیں۔ خیال رہے کہ جیرڈ کشنر انتہائی با اثر یہودی خاندان کے چشم و چراغ ہیں ، ان کی اہلیہ اور امریکہ کی فرسٹ ڈاٹر ایوانکا ٹرمپ نے بھی شادی کے وقت عیسائیت چھوڑ کر یہودی مذہب اختیار کرلیا تھا۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2HDejt9
via IFTTT

What’s Going On in This Picture? | April 30, 2018

 

By THE LEARNING NETWORK from NYT The Learning Network https://ift.tt/2vTmPi2

عطاالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کے پس پردہ مقاصد کیا تھے ؟ اور قصیدہ گو صحافی کو کب کب اور کیسے کیسے نواز گیا ؟ اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں دھماکہ خیز انکشافات ہو گئے

 

لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی اور کالم نگار عطاالحق قاسمی کی پی ٹی وی میں بطور ایم ڈی تقرری کئی ماہ سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔ چند ہفتے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے عطاالحق قاسمی کے دور میں پی ٹی وی میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا تو متعلقہ

ادارے کو اس اہم ترین ادارے کا آڈٹ کرنے کا حکم جاری کیا ۔ چند روز قبل یہ آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کر دی گئی ۔ اس رپورٹ میں جو تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں یہ عوام کے سامنے لانے کے لیے اے آر وائی کے معروف اینکر پرسن ارشد شریف نے اپنے پروگرام پاور پلے میں اس رپورٹ پر فوکس کیا ۔ عوام کو باخبر کرنے کے لیے اس رپورٹ کی تفصیلات پیش کی جار رہی ہیں ۔۔۔۔۔عطاالحق قاسمی چیئرمین پی ٹی وی ، ان کو جو مراعات دیں گئی ۔سپریم کورٹ نے جو آڈٹ کروایا تھا اس میں جوتفصیلات سامنے آئیں اس سے ہمیں یہ پتا لگتا ہے کہ یہ قصدیدہ گوئی جو ہوتی ہے اس کی قیمت بھی ہوتی ہے اور سرکاری عہدے کس لئے لیے جاتے ہیں مراعات کس قسم کی ہوتی ہیں ساری تفصیلات پروگرام میں پیش کریں گے ۔ جب سرکار کے قصیدے لکھے جاتے ہیں تو ان کے فائدے بھی بہت ہوتے ہیں اور سرکاری نوکریوں کے بھی ۔سپریم کورٹ آپ پاکستان نے ایک اینڈیپمنڈنٹ آڈٹ کروایا کہ جناب عطاالحق قاسمی چیئرمین پی ٹی وی کو کیا تنخواہ اور مراعات مل رہیں تھیں اس کی تفصیلات سامنے رکھتے ہیں کہ عطا الحق قاسمی صاحب کو جو مراعات مل

رہیں تھیں وہ کیا کیا تھیں ۔ بہت انٹرسٹنگ تفصیلات ہیں اس حوالے سے ۔ عطا الحق قاسمی نے 2 سال میں 3 کروڑ 58 لاکھ 6 ہزار 4 سو 52 روپے تنخواہ کی مد میں وصول کیے۔ اس تنخواہ پر ٹیکس نہیں کاٹا گیا اور وہ ٹیکس بھی پی ٹی وی نے ادا کیا۔ ٹیکس کی رقم 1 کروڑ 24 لاکھ 39 ہزار 908 روپے تھی۔ قواعد کے مطابق چیئرمین پی ٹی وی تنخواہ کا اہل نہیں ہوتا اور تاریخ میں عطا الحق قاسمی وہ واحد چیئر مین ہیں جنہوں نے تنخواہ وصول کی۔ عطاالحق قاسمی نے اندرون ملک سفر پر پی ٹی وی کے 10 لاکھ 36 ہزار 9 سو 91 روپے خرچ کیے۔ عطاالحق قاسمی نے سرکاری میٹنگ کا خرچ بھی پی ٹی وی سے ادا کروایا حالانکہ وہ میٹنگ نہیں کر سکتے تھے۔ چیئرمین پی ٹی وی بننے کے بعد عطاالحق قاسمی اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹنل میں رہے اور 2 لاکھ 84 ہزار 7 سو 53 روپے کا بل بھی پی ٹی وی کو ادا کرنا پڑا۔ عطاالحق نے بیلا روس میں کتابوں کی نمائش میں شرکت بھی سرکاری خرچ پر کی۔ وزارت سے اس کی اجازت اس سفر کے بعد لی گئی اس پر 4 لاکھ 510 روپیہ خرچ ہوا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق عطا الحق قاسمی نے کل 14 لاکھ 37 ہزار 501 روپے کے سفری اخراجات کیے۔ عطا الحق قاسمی نے 3 لاکھ 55 ہزار 2 سو 70 روپے طبی اخراجات کی مد میں خرچ کئے۔ عطا الحق قاسمی نے 56 ہزار 9 سو 99 روپے کی دوائیاں پالیسی کے خلاف پینل کے کیمسٹ کے علاوہ منگوائیں۔ عطا الحق قاسمی نے خاطر مدارت کی مد میں 23 لاکھ 99 ہزار 6 سو 2 روپے خرچ کیے ۔ اس میں 15 لاکھ 43 ہزار روپے اسلام آباد کلب کی ممبر شپ خریدنے کے لئے استعمال کئے گئے جو کہ قوائد کے خلاف تھا۔ عطا الحق قاسمی کے پاس 2 سرکاری گاڑیاں تھیں جبکہ وزارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق وہ 1 بھی گاڑی کے حقدار نہیں تھے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق عطا الحق قاسمی کی گاڑیوں پر کل خرچ 19 لاکھ 99 ہزار 9 سو 13 روپے آیا۔ جس میں سے 7 لاکھ 80 ہزار 5 سو 92 روپے عطا الحق قاسمی نے اپنی ذاتی مرسیڈیز پر لگائے جو کہ قوائد کی خلاف ورزی تھی۔ عطاالق قاسمی نے 5 لاکھ 59 ہزار 3 سو 66 روپے ٹیلی فون کے بلوں پر خرچ کئے جس میں 4 لاکھ 23 ہزار 5 سو 77 روپے ان کے ذاتی موبائل فون

کا خرچ تھا۔ عطا الحق قاسمی نے اپنے لاہور دفتر میں خاطر مدارت پر 2 لاکھ 7 ہزار 2 سو 52 روپے خرچ کئے۔ عطا الحق قاسمی 730 راتوں کے لئے شالیمار کمپنی کے گیسٹ ہاؤس میں رہے جس کی قوائد اجازت نہ دیتے تھے اور نہ ہی وہ اس کے حقدار تھے اس کمرے کا کل بل 14 لاکھ 60 ہزار روپے بنا۔ عطا الحق نے 6 لاکھ روپے باورچی کی تنخواہ کی مد میں پی ٹی وی کے خرچ سے ادا کیے۔ باورچی اور کمرے کا کرایہ ملا کر عطا الحق قاسمی نے کل 21 لاکھ 4 ہزار روپے پی ٹی وی کے خرچ کیے۔ عطا الحق قاسمی نے براہ راست پی ٹی وی کا 5 کروڑ 70 لاکھ 13 ہزار 6 سو 32 روپے اپنے اوپر خرچ کئے۔ اخبارات اور میگزین پر 62 ہزار روپے خرچ کئے۔ عطا الحق قاسمی اسلام آباد میں اپنے دفتر پر کل 24 لاکھ 86 ہزار 2 سو 28 روپے خرچ کیے۔ عطا الحق قاسمی نے دفتر کی تزئین و آرائش کی مد میں ہی اپنے لئے موبائل فون، کمپیوٹر، لان کے لئے رسیاں ، چھتری اور فریج بھی خریدا۔ اس سب کام کے لئے پیپرا کے رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

عطا الحق قاسمی نے لاہو میں اپنے کیمپ آفس کی تزئین و آرائش پر کل 3 لاکھ 56 ہزار 7 سو 75 روپے خرچ کئے۔ عطا الحق قاسمی نے خود ہی اپنا پروگرام شروع کی اورا ن کے حکم پر اس کو پی ٹی وی کے تمام چینلز پر دکھایا گیا۔ اس پروگرام میں کل خرچ 5 کروڑ 93 لاکھ 26 ہزار 2 سو 57 روپے آیا۔ اس پروگرام کو تمام پی ٹی وی کے چینلز پر چلانے پر 15 ہزار منٹ ایئر ٹائم لگا جس کا خرچہ 51.148 ملین روپے لگا۔ اس پروگرام کی تشہیر کے لئے 5 کروڑ 51 لاکھ خرچہ کیا گیا جبکہ پروگرام کی پی ٹی وی پر تشہیر کا خرچہ 2 کروڑ 37 لاکھ 68 ہزار روپے ہوا۔ عطا الحق قاسمی نے رمضان ٹرانسمیشن اور چیمپئز ٹرافی کے دوران اپنی تشہیر کے لئے اپنے اپنی پی ایس او کی فوٹیج والے کلپ چلوائے جو کہ سو منٹ تک چلائے گئے اور کل خرچہ 50 لاکھ 51 ہزار 7 سو روپے ہوا۔ عطا الحق قاسمی نے چیئر مین پی ٹی وی بنتے ہی اپنے بیٹے یاسر پیرزادہ کے اسکرپٹ کا معاوضہ 7 ہزار 5 سے بڑھا کر 80 ہزار کر دیا اور یاسر پیرزادہ کو عطا الحق قاسمی کے دور میں 4 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے گئے۔ کل ملا کر عطا الحق قاسمی نے دو سال میں 2 کروڑ 4 لاکھ 77 ہزار 16 روپے خرچ کیے۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2rc3fbd
via IFTTT

Syria Missile Strikes Reportedly Kill at Least 16

 

By BEN HUBBARD from NYT World https://ift.tt/2vY6d8N

کیا آپ ’چیتا بلی‘ کے بارے میں جانتے ہیں؟

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے ’چیتا بلی‘ کا نام سنا ہے؟جنگلی بلی کی ایک نسل چیتے سے مشابہت کے باعث چیتا بلی کہلاتی ہے۔ یہ جنوب اور مشرقی ایشائی ممالک میں پائی جاتی ہے۔یہ بلی جسامت میں عام بلی جیسی ہی ہوتی ہے تاہم یہ تھوڑی سی دبلی ہوتی ہے اور اس کا سر بھی عام بلیوں کے مقابلے میں چھوٹا ہوتا ہے۔چیتا بلی کی نسل عام بلیوں کے مقابلے میں کم ہے لہٰذا اس کے تحفظ کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں۔چین کی جنگ ژینگ کاؤنٹی میں بھی ایسی ہی ایک ننھی سی چیتا بلی کو پھرتے دیکھا گیا۔

جس کے بعد ایک گاؤں والا اسے اٹھا کر اپنے گھر لے آیا۔کئی دن تک اس کی پرورش کرنے کے بعد اسے اندازہ ہوا کہ یہ عام بلی نہیں اور کسی خاص جنگلی نسل سے تعلق رکھتی ہے جس کے بعد وہ بلی کو لے کر پولیس کے پاس پہنچ گیا۔پولیس نے فوراً ہی پہچان لیا کہ یہ ’چیتا بلی‘ ہے جس کی عمر ایک ماہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ بچہ اس وقت اپنے ٹھکانے سے باہر نکل آیا جب اس کی ماں خوراک کی تلاش کے لیے باہر گئی ہوگی۔عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این نے اس بلی کو تیسرے درجے کی حفاظتی فہرست میں رکھا ہے۔

The post کیا آپ ’چیتا بلی‘ کے بارے میں جانتے ہیں؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HD0TsW
via IFTTT

گدھا نائب تحصیل دار کا امتحان دے گا؟ ایڈمٹ کارڈ جاری

 

سری نگر (مانیترنگ ڈیسک) جموں کشمیر کے سروس سلیکشن بورڈ نے نائب تحصیل دار کے امتحانات میں گدھے کو بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کشمیر حکومت کے ماتحت چلنے والے سلیکشن بورڈ کی سنگین غلطی ہفتے کے روز اُس وقت سامنے آئی کہ جب سوشل میڈیا پر صارفین نے گدھے کو جاری کیے جانے والے ایڈمٹ کارڈ کی تصویر شیئر کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ونائب تحصیل دار کے امتحان کے انوکھے امیدوار کے ایڈمٹ کارڈ پر بھورے رنگ کے گدھے کی تصویر،

جبکہ اُس پر نام کچھور کھر ولد کریہون کھر کا نام درج ہے۔ایڈمٹ کارڈ پر اجرا کی تاریخ، پرچے کا وقت، امتحانی مرکز بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نائب تحصیل دار کی ملازمت کے لیے امیدواروں کے امتحانات اتوار کے روز مختلف علاقوں میں ہوں گے اور یہ ایڈمٹ کارڈ ایک روز قبل ہی سامنے آیا جس پر صارفین نے بورڈ کی غلطی کا بہت مزاق بنایا۔جموں کشمیر کے وزیرتعلیم سید محمد الطاف بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میرے خیال سے یہ کسی نے شرارت کی، سلیکشن بورڈ اس طرح کی،

سنگین غلطی نہیں کرسکتا کیونکہ امیدواروں کو کمپیوٹر ائزڈ ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جاتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو تعین کرے گی، اگر اس حوالے سے بورڈ کی غلطی سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور چیئرمین کو فوری معطل کردیں گے‘۔واضح ہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر کا تعلیمی بورڈ گائے کو امتحان کا ایڈمٹ کارڈ جاری کرچکا جبکہ مغربی بنگال کے بورڈ نے کتے کو بھی امتحان کا امیدوار بنایا تھا۔

The post گدھا نائب تحصیل دار کا امتحان دے گا؟ ایڈمٹ کارڈ جاری appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2I0Qj2k
via IFTTT

Celebrate! 9 European Festivals Worth Traveling For

 

By Unknown Author from NYT Travel https://ift.tt/2rbRUYy

#GorsuchStyle Garners a Gusher of Groans. But Is His Writing Really That Bad?

 

By ADAM LIPTAK from NYT U.S. https://ift.tt/2HJ2Rb6

They Survived a Massacre. Then the Lawyers Started Calling.

 

By JACK HEALY from NYT U.S. https://ift.tt/2HAM5iy

Worried About Risky Teenage Behavior? Make School Tougher

 

By AUSTIN FRAKT from NYT The Upshot https://ift.tt/2rbu3sh

Anonymous Owner, L.L.C.: Why It Has Become So Easy to Hide in the Housing Market

 

By EMILY BADGER from NYT The Upshot https://ift.tt/2rbZhzl

See the Sights in the Southwest and California Like a Rock Star

 

By ELAINE GLUSAC from NYT Travel https://ift.tt/2I0c8yX

A Book of Emails Women Love to Hate

 

By JESSICA M. GOLDSTEIN from NYT Style https://ift.tt/2HGB1N0

When the Downstairs Neighbors Become Best Friends

 

By KIM VELSEY from NYT Real Estate https://ift.tt/2FtwmvD

The Duplass Brothers: The First Time We Got Cable TV

 

By MARK DUPLASS and JAY DUPLASS from NYT Movies https://ift.tt/2r9J51E

How Would a T-Mobile-Sprint Merger Affect Your Cellphone Bill?

 

By CECILIA KANG and MICHAEL J. de la MERCED from NYT Business Day https://ift.tt/2jjnHDJ

The First Lady of the Confederacy Considers Her Painful Past

 

By BRENDA WINEAPPLE from NYT Books https://ift.tt/2I3bEIC

America’s Most Famous Street

 

By CLYDE HABERMAN from NYT Books https://ift.tt/2HZ7jWR

یہ ہیں عمران کے ٹائیگرز۔۔۔۔۔۔۔ مینار پاکستان پر جلسہ ختم ہوتے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایسا کام کر دکھایا کہ پنجاب حکومت بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی

 

یہ ہیں عمران کے ٹائیگرز۔۔۔۔۔۔۔ مینار پاکستان پر جلسہ ختم ہوتے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایسا کام کر دکھایا کہ پنجاب حکومت بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی ۔۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے کارکنان نے پی ٹی آئی کا جلسہ ختم ہوتے ہی اپنی مدد آپ کے تحت

یہ بھی پڑھیں : چاچی 420 : طلاق حاصل کرنے کے بعد عمران خان کے خلاف کتاب لکھنے والی ریحام خان کی اصلیت بے نقاب ۔۔۔امریکہ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دینے والی تحریر آگئی

مینار پاکستان گراؤنڈ کی صفائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر بھر پور سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خطاب کیا اور اپنا 11 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے میں 1 لاکھ افراد نے شرکت کی۔عام طور پر جلسہ ختم ہوتے ہی جلسہ گاہ میں بد نظمی کی صورتحال دیکھنے میں آتی ہے۔تاہم اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے پی ٹی آئیکا جلسہ ختم ہوتے ہی

یہ بھی پڑھیں : ماموں بھانجی اور چچا بھتیجا : بیرونی دنیا میں پاکستان کی کس طرح کی فلمیں بہت مشہور ہیں جن تک صرف کروڑ پتی لوگوں کو رسائی حاصل ہے ؟ امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون نے سراغ لگا کر انکشاف کر دیا ، لکیر کی فقیر پاکستانی قوم ششدر رہ گئی

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف کے خلاف دن رات محنت کر کے ثبوت اکٹھے کرنے والے عثمان ڈار کے والد ’’ امتیاز ڈار ‘‘ کون تھے اور انہوں نے کس طرح فیملی کی جانب سے کاروبار چھن جانے کے بعد دوبارہ اپنی زندگی کا آغاز کیا؟ ڈار فیملی کے بارے میں ایسی باتیں منظر عام پر آگئیں جن سے پاکستانی ابھی تک نا واقف تھے

اپنی مدد آپ کے تحت گراؤنڈ کی صفائی شروع کر دی۔ عمران خان نے اپنے پیج پر یہ ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے اصل چہرہ نئے پاکستان کا۔۔۔۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

یہ بھی پڑھیں : سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ کی بڑے سیاسی اتحاد میں شمولیت کی خبر ۔۔۔۔ بڑے بڑوں کی امیدوں پر پانی پھیر دینے والی بریکنگ نیوز آ گئی

یہ بھی پڑھیں : علی ظفر پر میشا شفیع کا الزام اور اس نوجوان کا تذکرہ جسے خوبصورت لڑکیاں پاس سے گزرتے ہوئے چٹکی کاٹ دیتی تھیں ۔۔۔ نامور کالم نگار کی سنسنی خیز تحریر ملاحظہ کیجیے

یہ بھی پڑھیں : توجہ بھائی توجہ :وزیر اعظم پاکستان تو صرف اس شخص کو ہونا چاہیے ۔۔۔۔مولوی خادم حسین رضوی نے تہلکہ خیز مطالبہ کر دیا



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2jixMAI
via IFTTT

پاکستان کا اگلا نگران وزیر اعظم راحیل شریف۔۔۔۔۔ پوری قوم کا دل خوش کر دینے والی خبر آگئی

 

پاکستان کا اگلا نگران وزیر اعظم راحیل شریف۔۔۔۔۔ پوری قوم کا دل خوش کر دینے والی خبر آگئی۔۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں تقریباً ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔ تاہم وزیرا عظم اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ تاحال نگران وزیر اعظم کے ناموں پر اتفاق نہیں

کرسکے۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کی زیر قیادت نگران سیٹ اپ چلانے کے آپشن پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔اس ڈیویلپمنٹ سے آگاہ ذرائع نے بتایا کہ اس آپشن پر ایک برس قبل غور شروع کیا گیا تھا، اس کے لیے جواز یہ تھا کہ پاکستان کو کرپشن سے صاف کرنے کے لیے ضروری ہے کہ 3 برس کے لیے ایک مضبوط نگران حکومت تشکیل دی جائے جو بلا تفریق سب کا کڑا احتساب کرنے کے ساتھ ساتھ اہم ترین اصلاحات نافذ کرنے کے بعد عام انتخابات کروائے تاکہ ایک نئی لیڈر شپ سامنے آ سکے اور ملک درست راہ پر گامزن ہو، اب چونکہ یہ مرحلہ نزدیک آرہا ہے لہٰذا ملک کے پالیسی سازوں نے اس ایک برس پُرانے خاکے میں رنگ بھرنے کے لیے سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ مجوزہ تین سال سالہ نگران حکومت کے دور میں جن اہم اصلاحات کو نافذ کرنے کا پلان ہے ، اس میں صنعت کاروں کی حکمرانی رہے گی ، جو ہر بار الیکشن جیت کر اقتدار میں آجاتے ہیں۔ لہٰذا موجودہ انتخابی نظام میں نئی لیڈر شپ اُبھر ہی نہیں سکتی۔ اصلاحات کے حوالے سے دوسرا اہم ہدف

احستاب ریفارمز ہیں۔ پالیسی سازوں کو اُمید تھی کہ موجودہ حکومت اپنے دور اقتدار میں احتساب سے متعلق اہم اصلاحات کو نافذ کردے گی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔پالیسی سازوں کو اُمید تھی کہ موجودہ حکومت اپنے دور اقتدار میں کمیشن بھی نہیں بنا سکی۔ یہ معاملہ 2010ء سے زیر التوا ہے۔ لیکن احستاب بل تک منظور نہیں کروایا جا سکا۔ اسی طرح ایجوکیشن ، بیوروکریسی، عدلیہ اور میڈیا کے حوالے سے بھی اہم اصلاحات پلان کا حصہ ہیں، جبکہ پالیسی سازوں کئے خیال میں ان تمام مشکل اہداف کو حاصل کرنے کے لیے نہ صرف دو سے تین برس کی نگران حکومت درکار ہے بلکہ نگران حکومت کا مضبوط ہونا بھی ضروری ہے۔اسی لیے نگران حکومت کی قیادت کے لیے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ جبکہ پالیسی سازوں میں سے اکثریت نے ان کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ ان کے خیال میں راحیل شریف نے شہری ، دیہاتی اور معاشی ہر قسم کی دہشتگردی کی قریب سے دیکھ رکھا ہے۔ اور اپنے دور میں اس نمٹتے بھی رہے ہیں۔ راحیل شریف بیرونی مداخلت کو بھی بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔پھر یہ کہ 41 رکنی اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ کے طور پر

یہ بھی پڑھیں : چاچی 420 : طلاق حاصل کرنے کے بعد عمران خان کے خلاف کتاب لکھنے والی ریحام خان کی اصلیت بے نقاب ۔۔۔امریکہ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دینے والی تحریر آگئی

ان کے مختلف ممالک کے اہم لوگوں سے تعلقات اور ہم آہنگی مزید بہتر ہو چکی ہے۔ اور تو اور خلیجی ممالک میں ان کی خاصی آؤ بھگت ہے۔ پالیسی ساز سمجھتے ہیں کہ جنرل (ر) راحیل شریف دبنگ شخصیت کے مالک ہیں۔، لہٰذا ان کی قیادت میں نگران حکومت اپنے تمام مشکل اور اہم اہداف حاصل کر سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس آپریشن پر آپریشن کا حتمی فیصلہ کر لیا جاتا ہے تو اسلامی اتحادی فوج کی کمان کوئی دوسرا سابق جرنیل سنبھال سکتا ہے۔ اور عین ممکن ہے کہ آئنڈہ ڈیڑھ برس میں ریٹائر ہونے والی کوئی اہم فوجی شخصیت کو ہی سعودی عرب میں یہ ذمہ داری سونپ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ماموں بھانجی اور چچا بھتیجا : بیرونی دنیا میں پاکستان کی کس طرح کی فلمیں بہت مشہور ہیں جن تک صرف کروڑ پتی لوگوں کو رسائی حاصل ہے ؟ امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون نے سراغ لگا کر انکشاف کر دیا ، لکیر کی فقیر پاکستانی قوم ششدر رہ گئی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JD6KyZ
via IFTTT

Kisi Se Mohabbat Karne Se Pehle Ye Video Lazmi Dekhien ‍‍‍‍‍‍|| Heart Touching || Syed Ahsan AaS

 

via IFTTT

from Syed Ahsan AaS ( Official ) https://ift.tt/2FriNx5

’’روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے ‘‘ کل عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے گڑھ میں کونسی کامیابیاں سمیٹیں؟ معروف صحافی سمیع ابراہیم نے اصل حقیقت بیان کر دی

 

’’روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے ‘‘ کل عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے گڑھ میں کونسی کامیابیاں سمیٹیں؟ معروف صحافی سمیع ابراہیم نے اصل حقیقت بیان کر دی ۔۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے مینار پاکستان میں گذشتہ روز ہونے والے جلسوں نے پارٹی پر تنقید کرنے والوں کو

یہ بھی پڑھیں : چاچی 420 : طلاق حاصل کرنے کے بعد عمران خان کے خلاف کتاب لکھنے والی ریحام خان کی اصلیت بے نقاب ۔۔۔امریکہ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دینے والی تحریر آگئی

بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ عمران خان نے جو باتیں کیں ایک ریاست کے لیے بنیادی طور پر یہی باتیں ہیں ، عمران خان ہمیشہ ایک ویلفئیر اسٹیٹ کی بات کرتے ہیں ، انہوں نے ایجوکیشن کے حوالے سے، انصاف کے حوالے سے، صحت کے حوالے سے مہذب تقریر کی ہے۔سمیع ابراہیم نے کہا کہ عمران خان کی جلسے میں دو گھنٹے کی تقریر تھی ۔ لیکن ان کو لوگوں نے سنا بھی اور لوگ وہاں ٹھہرے بھی ۔ پی ٹی آئیکا جلسہ دراصل ایک

یہ بھی پڑھیں : ماموں بھانجی اور چچا بھتیجا : بیرونی دنیا میں پاکستان کی کس طرح کی فلمیں بہت مشہور ہیں جن تک صرف کروڑ پتی لوگوں کو رسائی حاصل ہے ؟ امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون نے سراغ لگا کر انکشاف کر دیا ، لکیر کی فقیر پاکستانی قوم ششدر رہ گئی

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف کے خلاف دن رات محنت کر کے ثبوت اکٹھے کرنے والے عثمان ڈار کے والد ’’ امتیاز ڈار ‘‘ کون تھے اور انہوں نے کس طرح فیملی کی جانب سے کاروبار چھن جانے کے بعد دوبارہ اپنی زندگی کا آغاز کیا؟ ڈار فیملی کے بارے میں ایسی باتیں منظر عام پر آگئیں جن سے پاکستانی ابھی تک نا واقف تھے

پاور شو تھا۔اس کا مقصد سیاسی مخالفین کو بتانا تھا کہ ہم طاقت اور ہمت سے اپنا منشور لاگو کریں گے۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں ہر چیز کا اعادہ کیا ، اپنا مشن بتایا ،وہ یہ کہنے کی کوشش کرہے تھے کہ ووٹرز کسی کو شخصیت پرستی پر ووٹ نہ دیں ، پروگرام کو دیکھ کر دیں ، انہوں نے اپنے جلسے میں مثالیں دے دے کر واضح کیا ، انہوں نے اسی پاکستان کا ماڈل پیش کیا جو قائد اعظم کا تصور تھا۔ایک ایسا پاکستان جہاں کا ہر شہری عزت و احترام سے رہ سکے، جہاں ہر کسی کو معاشی طور پر آزادی ہو ،کسی میں کوئی فرق نہ ہو ،،پی ٹی آئینے لاہور میں بہت بڑا جلسہ کیا ،اس جلسے میں مقامی لوگ بھی آ ئےاور لاہور کے باہر سے بھی لوگ آئے، اب آگے عمران خان کے لیے اس مومنٹم کو برقرار رکھنا ضروری ہو گا۔ ان کو چاہئیے کہ وہ اس مہم کو جاری رکھیں تب ہی الیکشن میں ان کے حوالے سے مثبت نتائج آئیں گے۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JCtX4j
via IFTTT

ایک روز ایک لڑکے نے فیس بک پر مجھے میسج کیا کہ ۔۔۔۔۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی موٹر سائیکل گرل زینتھ عرفان نے اپنی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھا دیا

 

لاہور (ویب ڈیسک) زینتھ عرفان عرف ”موٹر سائیکل گرل“ نے کم عمر میں لاہور سے خنجرات تک کا سفر موٹر بائیک پر اپنے بھائی اور دوست کے ساتھ طے کر کے اپنی نوعیت کا ایک الگ قسم کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔زینتھ اپنے والد کا خواب پورا کرنا چاہتی تھیں

معروف کالم نگار عنبرین فاطمہ اپنے نئے کالم میں لکھتی ہیں۔۔۔جو انہوں نے عزم اور حوصلے کیساتھ پورا کیا ۔ان کے اس سفر پر ”موٹر سائیکل گرل “ کے نام سے فلم بنائی گئی جو کہ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے فلم میں زینتھ کی زندگی کی جدوجہد دکھائی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ خواتین کچھ بھی کر گزرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں ۔آج کل زینتھ عرفان کا چرچہ سوشل میڈیا سے لیکر ٹی وی چینلز اور اخبارات تک میں ہو رہا ہے گزشتہ دنوں فلم موٹر سائیکل گرل کا لاہور میں پریمئیر ہوا وہاں پر زینتھ بھی موجود تھیں ہم نے ان سے گفتگو کی جو کہ نذر قارئین ہے ۔زینتھ عرفان نے کہا کہ میں شارجہ میں پیدا ہوئی وہیں پر پلی بڑھی میرا ایک بھائی ہے جو کہ میرا حوصلہ ہے جس نے زندگی کے ہر موڑ پر میرا ساتھ دیا ۔میرے والد آرمی میں تھے میری نانی یو اے ای میں گائنا کالوجسٹ تھیں وہ پہلی پاکستانی خاتون تھیں جنہوں نے وہاں کلینک کھولا ۔ عربوں کی ایک بڑی تعداد ان کے پاس آیا کرتی تھی ۔میری دادی بھی گائنا کالوجسٹ تھیں ۔میرے پرنانا سیاحت کے شوقین تھے وہ کشتیوں پر ایکسپلور کرتے تھے۔

میرے دادا کانگریس کے ممبر بھی رہ چکے ہیں ۔میری امی کو میری نانی پاکستان لیکر آئیں یہاں ان کی ملاقات میرے ابو سے کروائی گئی یوں ان کی شادی ہوئی ۔ابو آرمی میں تھے اس لئے ان کی کبھی کہیں پوسٹنگ ہوتی تو کبھی کہیں اس لئے میری امی نانی کے پاس یو اے ای چلی جایا کرتی تھیں ۔میرے ابو میری امی کو خط لکھا کرتے تھے اور بتایا کرتے تھے کہ میرے بہت سارے خواب ہیں میںان کو پورا کرنا چاہتا ہوں میں بائیک پر پاکستان کو ایکسپلور کر نا چاہتا ہوں ،گٹار وغیر ہ میں بھی دلچسپی رکھتا ہوں ۔میں بہت چھوٹی تھی کہ میرے والد کو سینے میں درد ہوئی اس وقت ان کی پوسٹنگ پشاور میں تھی میری امی یو اے ای تھیں اوروالد کا پشاور میں انتقال ہو گیا ۔ابو کو لیکر میری کوئی یادیں نہیں ہیں لیکن میں نے ابو کے خط پڑھے جو انہو ں نے امی کو لکھے خط پڑھنے کے بعد میں نے ٹھان لیا کہ ابو کا موٹر بائیک پر پاکستان کو ایکسپلور کرنے کا خواب پورا کرنا ہے ۔جہاں تک موٹر سائیکل چلانے کی بات ہے تو ہمارے گھر کے حالات بھی کچھ ایسے ہو رہے تھے کہ بس اور رکشہ افورڈ کرنا ہمارے لئے مشکل تھا ۔

خیر دبئی میں کرائسز آنے کے بعد میری والدہ ہمیں پاکستان لے آئیں میں نے اور میرے بھائی نے پیسے جمع کر کے ایک بائیک خریدی ۔اب ہم لاہو ر میںرہنا شروع ہو گئے میرے بھائی نے مجھے بائیک چلانی سکھائی میری امی نے بھی حوصلہ افزائی کی اور میرے بھائی سے اکثر کہا کرتی تھیں کہ زینیتھ کو بائیک چلانے کے حوالے سے ایکسپرٹ بنادو۔میں نے پہلے اپنے محلے میں بائیک چلانا شروع کی اس کے بعد لاہورشہر میں چلانا شروع کر دی میں جب سڑک پر جاتی تو لوگ حیران ہو کر دیکھتے تھے اور مجھے حیران کر دیتا تھا ان کا حیرانی سے دیکھنا ۔میں گھر کے اور اپنے کام کرنے کے لئے بائیک چلاتی ۔چولستان میں ایک جیپ ریلی ہوئی اس میں ،میں نے شرکت کی وہاں پر میرے اور میرے بھائی سلطان کی ہمارے ایک مشترکہ دوست عدنان حسین سے ملاقات ہو گئی ان کو میں نے اپنے خواب کے بارے میں بتایا ۔انہو ں نے تو حوصلہ افزائی کی لیکن جب کسی اور کے ساتھ اپنے خواب کے بارے میں بات کرتی تو وہ میری حوصلہ شکنی کرتے اور کہتے کہ تم جہاں جانا چاہتی ہووہاں جانا کسی بھی لڑکی کے لئے مشکل ہے یوں کچھ لوگ حوصلہ افزائی کرتے

تو کچھ حوصلے توڑ دیتے لیکن میں نے عزم کر لیا ہوا تھا کہ میں نے خنجرات تک بائیک پر جانا ہی جاناہے ۔خیر عدنان حسین نے کہا کہ اچھا بہت جلد ایک ٹور پلان کرتے ہیں میں نے ان سے کہا کہ مجھے نہیں پتہ بائیک کیسے چلاتے ہیںلیکن مجھے یہ پتہ ہے کہ اپنا خواب پورا کرنا ہے ۔کچھ مہینوں کے بعد عدنان ہمارے گھر آئے اور کہا کہ میںایک ٹور پلان کر رہا ہوںبلکہ ہمارے ہی گھر میں بیٹھ کر سارا پلان کیا گیا کہ کہاں کہاں جانا ہے ۔14اگست 2015ءکو ہم گھر سے نکلے میری بائیک پر بہت سارا سامان رکھا گیا ،او آر ایس ،فرسٹ ایڈ سمیت گرم کپڑے رکھے گئے بارش آئے تو کس طر ح سے کور کیساتھ خود کو سیو کرنا ہے ۔یہاں میں یہ کلئیر کرنا چاہتی ہوں کہ اس ٹور پر میں اکیلی نہیں گئی بلکہ میرا بھائی اور دوست بھی ساتھ تھا ان دونوں نے میری بھرپور مدد کی وہ میرے ساتھ اپنی اپنی بائیک پر تھے۔ہوا یوں تھا کہ کسی نے بلاگ لکھ دیا کہ میں نے یہ ٹور اکیلے کیا ہے ،جب کسی نے غلط انفرمیشن پر مبنی بلاگ لکھا تو اس کو دیکھ کر باقیوں نے بھی یہی لکھنا اور کہنا شروع کر دیا ،میںسمجھتی ہوں کہ میڈیا

کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔مجھے یاد ہے کہ مجھے فیس بک پہ بہت ساری فرینڈ ریکویسٹس آتی تھیں لوگوں کے میسجز ان باکس میں موصول ہوتے اور کہا جاتا کہ ہمیں بھی بائیک چلانا سکھا دیں پھر میری والدہ نے مجھے کہا کہ تم فیس بک پر پیج بنا لو میں نے پیج بنا لیا یہاں میں نے وڈیوز پوسٹ کرنا شروع کیں اس پر میں نے اپنی سٹوری ڈالی ۔ہم لاہور سے اسلام آباد ،بالا کوٹ ،ناران ،کاغان ،قراقرم ہائی ،گلگت سے ہنزہ اور پھر خنجرات گئے ۔میں فیس بک پیج پر دیکھتی تو لوگوں کی رائے یہ ہوتی کہ میں جھوٹ بولتی ہوں کہ مجھے ایسا شوق ہے میں صرف شہرت لینا چاہتی ہوں کئی لوگ تو مذاق بھی بناتے تھے اورمیںلوگوں کی سوچ کو بدلنا چاہتی تھی ۔رائڈنگ کے دوران بھی لوگ تنگ کرتے اور حوصلہ توڑدیتے تھے ،اس دوران میرے بھائی اور عدنان نے مجھے بہت سپورٹ کیا ،اگر بائیک پنکچر ہو جاتی تو وہ ٹائر چینج کرتے تھے ۔عدنان کو اچھی طرح سے پتہ تھا کہ ہم نے کون کون سے ایریا میں جانا ہے اور کہاں کہاں سے گزرنا ہے ۔ہر کلو میٹر کے بعد مجھے ایسا لگتا کہ میں راستے میں ہی ہار مان لوں گی ،

موٹر سائیکل چھوٹی تھی کمر درد ہوتی تھی بخار ہوجاتا تھا ۔میںجھیل سیف الملوک پر جا رہی تھی کہ مجھے پھٹہ نظر نہیں آیا اور میں اس میں جا گری میرے گروپ ممبر ز نے مجھے اٹھایا دراصل وہاں میری بائیک کی بریک فیل ہو گئی تھی ۔اونچائی سے نیچے آنا بہت ہی خطرناک ہوتا ہے ۔خنجرات پہنچی تو وہاں پولیس فورس نے کہا کہ پہلے یہاں فارنرز آیا کرتی ہیں لیکن آپ یہاں آنے والی پہلی پاکستانی ہیں ۔خنجرات سے واپس آنے سے پہلے ہی میرا بلاگ وائرل ہو چکا تھا دوسرا ٹور میں نے کے پی کے کا کیا میں سوات ویلی گئی، کے پی کے کے بارے میں لوگوں سے سنا کرتی تھی لیکن خود جا کر دیکھنا چاہتی تھی کہ وہاں کے لوگ اور روایات کیسی ہیں ۔وہاں کے لوگوں نے مجھے بہت زیادہ حوصلہ دیا ۔کے پی کے میں ،میرا ایک ایکسیڈینٹ ہوا تھا میںایک گاﺅں سے آگے جھیل دیکھنے گئی تھی واپس آرہی تھی کہ میںدریا میں جا گری مجھے لگا کہ شاید میں اب مر جاﺅںگی یہ میری زندگی کا آخری دن ہے ۔میرے گائیڈ نے مجھے چھلانگ لگا کر نکالا میرا بیگ پانی میں بہہ رہا تھا جس میں پیسے اور موبائل تھا اس نے دوبارہ چھلانگ لگا کر بیگ بھی نکالا۔2015میں مجھ

سے فیس بک پر عدنان سرور نے رابطہ کیا اور کہا کہ میں فلم بنانا چاہتا ہوں مجھے لگا کہ ایسے ہی کوئی فراڈ کر رہا ہے پہلے بھی ڈاکومنٹری بنانے والوں نے رابطہ کیا پھر غائب ہو گئے اس بار بھی ایساہی ہو گا ۔عدنان سے میں نے رُوڈ ہو کر بات کی انہوں نے کہا کہ آپ میری فلم دیکھیں جو میں نے پہلے بنائی ہے پھر بات کرتے میں نے فلم دیکھی مجھے کام اچھا لگا اس کے بعد میں نے اپنا نمبر ان کو دیا یوں ہماری ملاقات ہوئی وہ ہمارے گھر آئے ساری کہانی میری امی اور پھر میری زبانی سنی میرے ابو کے خط پڑھے تو خاصے جذباتی بھی ہو گئے ۔پھر سکرپٹ بنایا گیا فلم کی ہیروئین کے انتخاب کا معاملہ آیا تو سوہائے علی آبرو کو سلیکٹ کیا گیا تو میں نے تو ان کا کام دیکھا نہ تھا میں جانتی نہ تھی لیکن عدنان نے مجھے کہا کہ یہ بہت اچھی اداکارہ ہیں ذمہ داری سے کردار نبھائیں گی سوہائے سے میری ملاقات ہوئی وہ میرے گھر پر بھی آئیں سوہائے نے سب سے پہلے بائیک چلانی سیکھی، انہوں نے بھی وہ سب محسوس کیا کہ جو میں نے پہلی بار بائیک چلا کر محسوس کیا تھا ۔فلم بہت اچھی بنائی گئی ہے اور سوہائے نے کام بھی بہت اچھا کیا ہے ۔ میرے خیال سے کوئی دوسری اداکارہ یہ رول نہیں کر سکتی تھی۔سوہائے نے مجھے یہ خود کہا کہ اس فلم کے بعد میں خود میں تبدیلی محسوس کر رہی ہوں۔میں جنوبی علاقوں کو بھی ایکسپلور کرنا چاہتی ہوں اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ لڑکی اور لڑکے کی جسمانی ساخت کافی مختلف ہے لیکن مائنڈ پاور ایک جیسی ہے ہم کیوں کوئی کام کرنے سے پیچھے صرف اس لئے ہٹیں کہ ہم لڑکیاں ہیں ،باقی مجھے بہت خوشی ہوئی یہ دیکھ کر کہ گلگت میں لوگ مر د اورعورت کو برابری کے درجے پہ رکھتے ہیں ۔لڑکیوں کیساتھ فیملی کی سپورٹ ہو تو وہ دنیا کا کوئی بھی کام کر سکتی ہیں ۔فلم ضرور دیکھیں یہ آپ کو اپنے خواب سچ کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2jf43Zc
via IFTTT

پودینے کے ان جادوئی اثرات سے واقف ہیں؟

 

اسلام آباد (مانٹرنگ ڈیسک) پودینہ کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا اور اس کی مہک ہوسکتا ہے پسند بھی کرتے ہو جبکہ مختلف پکوان تو اس کے بغیر ادھورے لگتے ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سبز پتے آپ کی صحت پر کیا جادوئی اثرات مرتب کرسکتے ہیں؟

اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

جسمانی وزن میں کمی میں مدد

پودینہ موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ نظام ہاضمہ کے لیے اس کا فائدہ مند ہونا ہے۔ پودینہ ہاضمے کے ایسے انزائمے متحرک کرتا ہے جو کہ غذاؤں میں موجود اجزاء بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ جب جسم ان اجزاء کو مناسب طریقے سے جذب کرتا ہے تو میٹابولزم بہتر ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سانس کی بو سے نجات

ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر پودینے کا تیل ایک اچھا ماﺅتھ واش کا کام بھی کرسکتا ہے، یہ قدرتی طور پر سانسوں کو مہکاتا ہے جبکہ کیویٹیز کو کم کرتا ہے، اس تیل کا ایک قطرہ زبان پر ٹپکائیں اور بس۔

اضافی جسمانی توانائی

اگر تو آپ کو اکثر جلد تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے تو پودینے کی مہک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق پودینے کی مہک ذہن کو زیادہ چوکنا، کارکردگی کو بہتر اور عزم بڑھاتی ہے، جس کی وجہ اس مہک کا اعصابی نظام کو ھرکت میں لانا ہوتا ہے۔

دماغی طاقت کے لیے بہترین

پودینے کا استعمال چوکنا پن اور دماغی افعال کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پودینے کے استعمال یاداشت میں بہتری کرتا ہے۔

سردرد سے نجات

چند قطرے پودینے کے تیل سے پیشانی پر مالش کرنے سے سردرد کی شدت میں پندرہ منٹ کے اندر کمی لائی جاسکتی ہے اور اسے کافی دیر تک خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔

کیل مہاسوں سے نجات

پودینے کے پتوں کو پیس لیں اور کچھ مقدار میں شہد میں مکس کردیں۔ اسے جلد پر لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں۔

زکام سے نجات

مینتھول اکثر نزلہ زکام اور کھانسی کی ادویات میں شامل کیا جانے والا اہم جز ہوتا ہے اور یہی پودینے کی مہک کا باعث بھی ہوتا ہے۔ پودینے سے چائے بنا کر اس کی بھاپ میں سانس لینا ناک کے متعدد مسائل سے بچا سکتا ہے۔

ہاضمے کے مسائل دور کریں

ایک تحقیق کے مطابق پودینہ پتے میں پائے جانے والے سیال بائل کی روانی کو بہتر کرکے معدے کے مسلز کو آرام پہنچاتا ہے، جب ایسا ہوتا ہے تو غذائیں آسانی سے معدے سے گزر جاتی ہے جبکہ گیس، پیٹ پھولنے اور ہیضہ کا امکان کم ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد ایک کپ پودینے کی چائے کا استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

کھانے کی اشتہا کو کم کریں

ایک رپورٹ کے مطابق پودینے کے تیل کی مہک بھوک بھگاتی ہے، اس طرح بے وقت منہ چلانے کی عادت پر قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ اس سے پیٹ بھرنے کا احساس بھی جلد ہوتا ہے۔

دل متلانے کی کیفیت کم کرے

پودینہ سانس کے کنٹرول میں مدد دیتا ہے جس سے قے کی علامات میں آرام ملتا ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ پودینہ بائل کو حرکت میں لاکر معدے کے مسلز کو آرام پہنچاتا ہے، جو متلی کی کیفیت میں قابو پانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

پٹھوں کے درد میں ریلیف

پودینے کا تیل قدرتی دردکش دوا اور پٹھوں کو سکون پہنچانے کا کام کرتا ہے، خاص طور پر اگر کمردرد ہو یا پٹھے سوج گئے ہوں۔

The post پودینے کے ان جادوئی اثرات سے واقف ہیں؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2r9LeeF
via IFTTT

میں آخری دم تک آپ کیلئے لڑتا رہوں گا،عمران خان

 

میں آخری دم تک آپ کیلئے لڑتا رہوں گا،عمران خان

 

The post میں آخری دم تک آپ کیلئے لڑتا رہوں گا،عمران خان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JCFII2
via IFTTT

ایک اور امریکی سفارتکار کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔

 

ایک اور امریکی سفارتکار کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔

 

The post ایک اور امریکی سفارتکار کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2r9mfbk
via IFTTT

نۓ پاکستان کے لئے عمران خان کے ١١ نکات

 

نۓ پاکستان کے لئے عمران خان کے ١١ نکات

 

The post نۓ پاکستان کے لئے عمران خان کے ١١ نکات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JzVNy4
via IFTTT

خوابوں کو یاد رکھنے کا نسخہ سامنے آگیا

 

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیلا، چنے اور ٹونا مچھلی میں پائے جانے والا وٹامن بی 6 لوگوں کو خواب یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 5 دن تک اس وٹامن کا زیادہ استعمال لوگوں کی خواب یاد رکھنے کی صلاحیت 64 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔اگرچہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے مگر محققین کا خیال ہے کہ وٹامن بی سکس ایک امینو ایسڈ کو کیمیکل میں تبدیل کرتا ہے جو جذبات اور نیند پر اثرانداز ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر فرد اپنی زندگی کے اوسطاً 6 سال خواب کی حالت میں گزارتا ہے۔

تحقیق کے دوران کیے جانے والے تجربات سے عندیہ ملا کہ وٹامن بی سکس نہ صرف خواب کی ساخت، حیرت انگیزی یا رنگت پر اثرانداز ہوتا ہے بلکہ یہ خواب سے نیند کو متاثر بھی نہیں ہونے دیتا۔نتائج میں مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ غذائی وٹامن بی سکس کا اثر بھی ویسے ہی ہوتا ہے جیسے سپلیمنٹ کا۔اس تحقیق کے دوران 18 سے 40 سال کی عمر کے 100 افراد پر تجربات کیے گئے اور آغاز میں انہیں اپنے خواب یاد نہیں رہتے تھے۔محققین نے انہیں مسلسل 5 دن تک روزانہ سونے،

سے قبل 240 ملی گرام وٹامن بی سکس سپلیمنٹ استعمال کرایا۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل Perceptual and Motor Skills میں شائع ہوئے۔

The post خوابوں کو یاد رکھنے کا نسخہ سامنے آگیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2r9maEy
via IFTTT

واٹس ایپ بزنس ایپ کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فون کی مشہور ترین میسنجر واٹس ایپ بزنس ایپ کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ کی بزنس ایپلی کیشن کے ایکٹیو صارفین کی تعداد 3 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس ایپ کو رواں سال جنوری میںہند، انڈونیشیا ، اٹلی ، میکسیکو ، برطانیہ اور امریکہ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ بزنس ایپلی کیشن واٹس ایپ کی ریگولر ایپ سے بالکل الگ ہے اور اسے خصوصی طور پر کاروباری کمپنیوں اور چھوٹے کاروباریوں کےلئے متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین اور کاروباری حضرات کے مابین رابطے کو آسان بنایا جاسکے۔

The post واٹس ایپ بزنس ایپ کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JzVBPm
via IFTTT

انسٹاگرام نے اپنے سٹوریز فیچر کو مزید آسان بنا دیا

 

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا جس کی مدد سے صارفین ایک انسٹاگرام سٹوری میں ایک ہی بار میں 10 میڈیا فائل اپ لوڈ کر سکیں گے۔ اس فیچر سے صارفین 10 فوٹو یا ویڈیو فائل کو سلیکٹ کر کے ایک ایک کو ایڈٹ کرنے کے بعد سب کو ایک ہی بار پوسٹ کر سکیں گے۔اس سے صارفین کو بار بار الگ الگ فائلوں کو ایڈٹ کر کے سٹوری میں اپ لوڈ کر کے وقت ضائع کرنا نہیں پڑے گا۔انسٹاگرام تصاویر کے جی پی ایس کوارڈینیٹس دیکھ کر صارفین کو تصویر میں موجود لوکیشن ٹیگ کرنے کےلیے تجویز بھی دے سکے گا۔چونکہ ویڈیو میں لوکیشن کی معلومات محفوظ نہیں ہوتیں اس لیے لگتا ہے کہ یہ فیچر صرف تصاویر کےلیے ہوگا۔ یہ نیا فیچر اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ آئی او ایس ڈیوائسز پر اسے چند ہفتوں میں جاری کیا جائے گا۔

The post انسٹاگرام نے اپنے سٹوریز فیچر کو مزید آسان بنا دیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2r9m5Rg
via IFTTT

کیا چینلجز کے باوجود ملکی معیشت پروان چڑھے سکے گی؟

 

اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک)معاشی ماہرین کے نزدیک ڈومیسٹک طلب میں مسلسل اضافہ، بہتر سیکیورٹی حالات، صنعتی علاقوں میں بہتر بجلی کی فراہمی، بہتر نظام ترسیل اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت چینی سرمایہ کاری کے نتیجے میں رواں برس پاکستان کی معیشت 5.8 فیصد تک پہنچنے میں کامیاب ہو گی۔واضح رہے کہ 05-2004 میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 7.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ 14-2013 کے مالی سال کے بعد اقتصادی ترقی،

میں پھیلاؤ دیکھنے میں آیا کیونکہ گزشتہ پانچ برس میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 4.8 فیصد رہا جبکہ 2008 سے 2013 کے درمیان اوسطاً گروتھ 2.8 فیصد رہی تھی۔اکاؤ نٹنگ فرم(کے پی ایم جی) ہادی اینڈ کو کے پارٹنر امین ملک کاکہنا ہے کہ ‘میرا خیال ہے کہ رواں برس اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئے گی، حالیہ بجٹ میں بڑے پیمانے پر ٹیکس میں کٹوتی سے نئی سرمایہ کاری کے رحجان میں اضافہ ہوگا اور گرین منصوبوں میں توسیع ہو گی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘حکومت کی جانب سے غیر قانونی ذرائع سے حاصل آمدنی کو رئیل،

اسٹیٹ میں چھپانے کے راستے بن کرنے سے سرمایہ کار مختلف صنعتی شعبوں کی طرف آئیں آگے اور اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافے کا سبب بنے گی’۔امین ملک نے خدشہ ظاہر کیا کہ بیرونی کھاتوں کی مد میں اقتصادی ترقی کو تھوڑا دھچکا لے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھا کر چینی اور روسی سرمایہ کار مارکیٹ میں سرمایہ لگائیں گے اور ایکسپورٹ میں اضافے سے روپے کی قدر مستحکم ہوگی اور اس طرح بیرونی کھاتوں سے جوڑے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے’۔

اس حوالے سے اے کے ڈی سیکیورٹیز کے معاشی ماہر علی اصغر نے موجودہ اقتصادی ترقی کی شرح کو عارضی اور مختصر المعیاد قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ اقتصادی ترقی کی وجہ درآمدی اشیاء میں تیزی اور بڑھتی ہوئی کھپت سے ہے اور اس طرح کی اقتصادی بہتری مستحکم نہیں ہوتی’۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دوسری سہ ماہی رپورٹ میں بھی بڑھتےہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔میکرو اکنامکس کے استحکم کو درپیش مسائل کی وجہ ادائیگیوں میں عدم توازن،

کا بڑھتا ہوا رحجان ہے، خسارہ تیزی سے زرمبادلہ کے ذخائر ختم کردے گا اور اقتصادی ماہرین عارضی بنیادوں پر عالمی منڈی سے جوڑے رہیں گے’۔انہوں نے کہا کہ ‘موجودہ اقتصادی ترقی کی ایک بڑی وجہ بیرونی قرضے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے دروازے پر دوبارہ دستک دینا پڑے گی، اگر ہم نے بیل آوٹ کےلیے مزید فنڈز واپس کیے تو ہمیں اگلے کئی برسوں تک منفی نتائج کا سامنا رہےگا’۔دوسری جانب لاہور کے ایک ماہر اقتصادیات نے واضح کیا کہ ‘موجودہ اقتصادی ترقی کے اشاریے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے رخصت ہونے کے ساتھ ہی غائب ہو اجائیں گے’۔

The post کیا چینلجز کے باوجود ملکی معیشت پروان چڑھے سکے گی؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JzVpzC
via IFTTT

پیٹرولیم مصنوعات میں 3 سے 6 روپے تک اضافے کی تیاری

 

اسلام آباد (مانٰٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے مئی 2018 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 6 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔حکمراں جماعت نے اپنا ریونیو بچانے اور عالمی مارکیٹ کے دباؤ کو صارفین پر منتقل کرنے کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 5روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے تک کا اضافے کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کی تیاری کرلی۔وزارت خزانہ نے ایچ ایس ڈی پر 31 فیصد اور دیگر مصنوعات پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی بنیاد پر قیمتوں کے۔

تعین کرنے کی ہدایت کی تھی، اس حقیقت کے برعکس کے ایچ ایس ڈی پر جی ایس ٹی ریٹ کا موجودہ تناسب 27.5 فیصد، مٹی کے تیل پر 16.5 فیصد، لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) اور پیٹرول پر 21.5 فیصد ہے۔اس کے علاوہ حکومت ایچ ایس ڈی پر فی لیٹر 8 روپے، پیٹرول پر 10 روپے، مٹی کے تیل پر 6 روپے اور ایل ڈی او پر 3 روپے لیویز ٹیکس وصول کررہی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے تمام پیڑولیم مصنوعات پر مجموعی طور پر فی لیٹر 30 روپے اضافے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لینا ہو گی جس کے بعد ہی حکمراں،

جماعت 130 ارب روپے کا اضافی ریونیو پیدا کرسکے گی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق موجودہ ٹیکس ریٹ اور درآمدی قیمتوں کے تناظر میں ایچ ایس ڈی کی فی لیٹر قیمت میں اوسطاً 5.02 روپے اور پیٹرول پر 3.22 روپے اضافے کا امکان ہے۔متعلقہ اداروں نے مٹی کے تیل پر 6 روپے 97 پیسے جبکہ ایل ڈی او پر 6 روپے 95 پیسے اضافے کی سمری ارسال کی، اگر وزیرعظم نے مذکورہ اضافی قیمتوں کی منظوری دے دی تو ایچ ایس ڈی کی قیمت میں،

5.2 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 3.7 فیصد، مٹی کے تیل اور ایل ڈی او کی قیمت میں بلترتیب 9.91 فیصد اور 10.6 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے وزاتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کے لیے ایف ایم پی متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد مٹی کے تیل کی دیگر مصنوعات میں ملاوٹ اور ٹیکس چوری سے نجات حاصل کرنا تھا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لائٹ ڈیزل تیل اور مٹی کے تیل کی قیمتیوں میں بتدریج اضافے کی ہدایت کی تھی جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی،

جانب عوام کو اضافی مالی بوجھ سے محفوظ رکھنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ملک میں مٹی کا تیل واحد منظور شدہ پٹرولیم پروڈکٹ ہے اور اس کی قیمتیں ملک میں کہیں بھی یکساں نہیں ہے جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات مثلاً پیٹرول، ہائی ڈیزل اور لائٹ ڈیزل ڈی ریگولیٹڈ ہے اور ملک میں ہر جگہ متعین کردہ قیمتوں پر ملتا ہے۔

The post پیٹرولیم مصنوعات میں 3 سے 6 روپے تک اضافے کی تیاری appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jhMRlR
via IFTTT

ہاشم آملہ کو جنوبی افریقی حکومت نے بڑے قومی اعزاز سے نواز دیا

 

ڈربن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو جنوبی افریقہ کی حکومت نے شاندار کارکردگی پر”آرڈر آف ایکامانگا” ایوارڈ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کرکٹر ہاشم آملہ کو کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے قومی ایوارڈ دیاگیا ہے۔ وہ "آرڈر آف ایکامانگا” ایوارڈ وصول کرنے والے پہلے پروٹیز بیٹسمین ہیں، اس سے قبل فاسٹ بولرز شان پولاک اور مکھایا نتینی کو بھی یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔یہ ایوارڈ جنوبی افریقہ کے بڑے قومی ایوارڈ میں سے ایک ہے جو آرٹس،

کلچر، ادب، موسیقی، صحافت اور اسپورٹس میں شاندار کارکردگی اور خدمات پر دیا جاتا ہے۔ آملہ نے جنوبی افریقہ کی طرف سے 117 ٹیسٹ، 164 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 17794 رنز ا سکور کئے ہیں۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹرپل سنچری بنانے والے واحد بیٹسمین بھی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اوول میں 311 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں ہیمپشائر کی جانب سے کا ونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہاشم آملہ نے ایوارڈ لسٹ میں اپنا نام شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ کو جنوبی افریقی عوام کے نام کیا تھا۔

The post ہاشم آملہ کو جنوبی افریقی حکومت نے بڑے قومی اعزاز سے نواز دیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JD2Tlv
via IFTTT

ہانگ کانگ میں پاکستانی پرچم سب سے اونچا لہرا دیا گیا، یہ کارنامہ کس نے سر انجام دیا ؟ دل خوش کر دینے والی خبر آ گئی

 

ہانگ کانگ (ویب ڈیسک)پاکستان سٹار نے ہانگ کانگ میں کوئین ایلزبتھ ٹو کپ جیت لیا ۔ پاکستانی گھوڑے پر جوکی ولیم بوئیک نے سواری کی ۔ ٹورنا منٹ کی انعامی رقم 7.4ملین ڈالر رکھی گئی تھی ۔پانچ سالہ پاکستانی سٹار نے فائنل میں مقررہ فاصلہ 2ہزار میٹر صرف دومنٹ میں طے کیا ۔

جوکی بوئیک نے مقابلے کے بعد کہا کہ یہ بڑا مشہور گھوڑا ہے ‘میں اس کے بارے میں بخوبی آگاہ تھاکہ یہ فتح دلائے گا۔ میں مقابلے سے قبل اس کے بارے میں تمام معلومات حاصل کر لی تھیں جس کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ یہ مقابلے میں کارآمد ثابت ہو گا۔گھوڑے کے بارے میں میری مثبت رائے تھی جس کی بدولت کامیاب رہا ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قائداعظم گولڈ کپ کی9 ریسیں ہوئیں،،، اس ریس میں گورنر سندھ محمد زبیر مہمان خصوصی تھے انہوں نے کامیاب سواروں میں انعامات تقسیم کئے۔ قائد اعظم کپ میں پہلی ریس سیکنڈ لائف نامی گھوڑے نے جیت لی جس پر محمد ناصر سوار تھے۔ دوسری ریس ونٹر پر سہیل احمد نامی رائیڈر نے جیتی۔ تیسری ریس میں ڈورین اور ریس نے کامیابی حاصل کی۔ چوتھی میں محمد منظور نے زہرین پر کامیابی حاصل کی۔نرسری کپ میں منی لیور فاتح رہا اس پر سہیل احمد سوار تھے۔ 2000 گنی ریس میں سحرش کامیاب رہی اس پر محمد سجاد سوار تھے۔ ایک اور ریس میں بگ براوو کامیاب رہے۔ اس گھوڑے پر لاہور کے آفتاب چو ہدری سوار تھے۔قائد اعظم ٹرافی اور کرسمس کپ کی ریس دیکھنے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے ریس کورس کا رخ کیا۔ بچوں نے تو اپنے پسندیدہ گھوڑوں کو فیورٹ قرار دیا اور خوب انجوائے کیا۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Kp8qgI
via IFTTT

انصاف ملے نہ ملے ہم لے کر رہیں گے ۔۔۔۔۔۔ بچے کھچے (ن) لیگی حواری بھی نہال ہاشمی کے نقش قدم پر چل پڑے ، یہ تازہ ترین خبر ملاحظہ کیجیے

 

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کی کارکردگی بھی قوم کے سامنے اور نواز شریف ، شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا دہشت گردی، لوڈشیڈنگ سمیت گیس بحرانوں سے نمٹنا اور شہریوں کے لئے

موٹر ویز، پل، میٹرو بس اور ریلوے میں بڑھتی سہولتیں بھی قوم دیکھ رہی ہے۔ الیکشن 2018ء میں ووٹر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گا۔ وہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125اولڈ این اے 126میں مسلم لیگی کارکنوں کے اجلاس میں صدارتی خطاب کر رہے تھے ۔ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید ممبران پنجاب اسمبلی یسٰین سوہل، میاں محمد نصیر ، ڈپٹی میئر میاں محمد طارق، رانا اعجاز حفیظ ،چوہدری اللہ رکھا سواتی خان سمیت وائس چیئر مین والٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے ثابت کیا ہے کہ ملک کے بڑے ادارے کو نجکاری کے بغیر بھی کامیابی سے چلایا جا سکتا ہے اور ہم اس ماڈل کو سامنے لائے ہیں، ہمیں بھارت یا کسی پرشاد کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں، ہمیں یہ سبق دینے کی ضرورت ہے اور نہ ہم یہ سبق پڑھیں گے، انصاف نہ ملنے کے معاملے میں سیاستدان اور سول سرونٹس ایک دوسرے کی برادری ہیں، انصاف ہونا چاہیے اور انصاف ملے گا، ہم رہیں یا نہ رہیں انصاف لے کر رہیں گے، جو ملک کی خدمت کرے اس کی تضحیک کی جائے اس کو چور قرار دیدیا جائے،

شک کی نظروں سے دیکھا جائے تو وہ مر جاتا ہے اس کی روح فنا ہو جاتی ہے، میں اور ریلوے کے افسران آج کل اسی اذیت سے گزر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میو گارڈن کلب میں چیئر پرسن و وفاقی سیکرٹری پروین آغا کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد جاوید انور، ڈی آئی جی ریلوے پولیس شارق جمال خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پروین آغا نے بڑی فراست ، تدبر، حکمت، جرات اور تسلسل کے ساتھ اپنا کردار نبھایا ہے۔ آپ نے ہمیں غلطی نہیں کرنے دی اور ہم نے آپ سے سیکھا ہے۔ آپ نے مجھے گائیڈ بھی کیا ہے، پروین آغا صاحبہ غصے میں بھی آتی تھیں لیکن انہوں نے کبھی محسوس نہیں ہونے دیا ان کا غصہ میرے والا نہیں ہوتا تھا جو ہوتا کم ہے لیکن لگتا زیادہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ریلویز کے ماڈل کو باقی سرکاری ادارے بھی فالو کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں سوچتا تھاکہ میں اپنے بیٹے کو کہوں گا کہ تم سیاست میں آئو لیکن چالیس سال میں پہلی بار ڈبل مائنڈڈ ہوں کہ یہ کام اچھے لوگوں کے کرنے کا ہے بھی یا نہیں۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2FuWEO6
via IFTTT

یہ ہوئی نہ بات :مینار پاکستان جلسے میں تحریک انصاف نے اپنا ہی کون سا ریکارڈ توڑ ڈالا؟شاندار خبر آ گئی

 

لاہور(کاشف سلمان)کامیاب جلسے ماحول تو بناتے ہیں یہ انتخابات میں کامیابی کی گارنٹی نہںو-پاکستان تحریک انصاف کے سونامی پلس نے اپنے ہی ما ضی کے مینار پاکستان پر تین کامیاب جلسوں کا ریکارڈ تو ڑ دیا۔25 اپریل 1996 کو بننے والی جماعت تحریک انصاف کو 30 اکتوبر 2011 سے پہلے سیاسی حلقوں میں سنجیدہ نہیں

لیا جاتا تھا تا ہم کپتان کا سولہ سالہ جدو جہد کے بعد 30 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جو سونامی آئی وہ راتو ں رات تحر یک انصاف کو سیا سی افق کی بلندیوں پر لے گیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لوٹ مار کے نظام کے خلاف ضدکے طور پر سامنے آئی ہے نوجوانوں نے ظالم نظام کے خاتمہ اور تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کا انتخاب کیا۔ مستقبل تحریک انصاف کا ہے۔تحریک انصاف کا مقابلہ آسان نہیں ہے ۔تحریک انصاف کے مخالفین کرپشن، لوٹ مار اور اداروں کی تباہ حالی میں سارے ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ ان کو یہ مبارک ہو ۔و ہ مزید عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ان کی پہلی حیثیت بھی عوام کو معلو م ہے اور اب کرپشن لوٹ کھسوٹ کے بعد بھی ان کے اصل چہرے عوام کو معلوم ہیں۔ تحریک انصاف نے لوٹ مار کے نظام کے خلاف تین سال مربوط جدوجہد کی ۔ سیاسی مداخلت ختم کی ۔ ادارے بحال کئے اور عوام کو خدمات کی آسان فراہمی کیلئے ایک شفاف نظام قائم کیا۔ہم نے اپنے اختیارات اداروں کو دیئے ۔اسلئے ہم غریب عوام سے نا انصافی اور زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

اب عوام کی ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ وہ ملک کے خیر خواہوں اور کرپٹ سیاست دانوں میں فرق کریں ووٹ جیسی اہم ترین امانت کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں اور ان لوگوں کے دھوکے میں ہر گز نہ آئیں جو چار پانچ سال بعد عوام کے پاس آتے ہیں اور ہر پارٹی سے پوچھیں کہ اُس کا پروگرام کیا ہے۔دُنیا دن بدن ترقی کی طرف جارہی ہے اور ہماری بدقسمتی کہ ہم تنزلی کا شکار ہورہے ہیں۔ ہمیں سوچنا چاہیئے کہ ہماری تنزلی کے اسباب کیا ہیں وہ زیارت کاکا صاحب باباخیل میں ، میاں راحت شاہ،میاں نواب شاہ میاں فاروق شاہ، میاں جمیل شاہ، میاں سرتاج علی شاہ کے سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور پیر سباق میں شیر ولی، سنت خان، ابرار، شوکت خان، قیمت خان، یونس خان، علی خان کی مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر جلسوں سے خطاب کررہے تھے۔ جلسوں سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل، ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خٹک، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک ، اسحق خٹک، احد خٹک اور زر عالم، میاں گوہر شاہ ،ویلج ناظم میاں جمیل الدین

نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر تحصیل ضلع اور ویلج کے دیگر ممبران بھی موجود تھے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تحریک انصاف میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور اُنہیں خوش آمدید کہا ۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ یہ واحد پاکستان ہے جس میں ادارے سیاستدانوں ، حکمرانوں اور افسران کی خدمت پرمامور ہوتے ہیں اور غریب عوام کو یکساں نظرانداز کیا جاتا ہے۔ یہ واحد ملک ہے جس میں عوام کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا رہا ۔اس صوبے میں جو بھی آیااُس نے اپنے محلات بنائے اور غریب کی کسی نے فکر نہیں کی ۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ عوام دشمن قوتوں کو پہنچانیں ۔جب ووٹ کا غلط استعمال کرکے پہلا اور بنیادی فیصلہ ہی غلط کریں گے تو ملک کیسے ٹھیک ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے چاہے وہ وزیر اعلی تھا یا دیگر تھے ،نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اپنی تجوریاں بھرتے رہے۔ اقتدار سے قبل بھی انکی حیثیت عوام کو معلوم ہے جن کے پاس دومرلے کے مکان بھی نہیں تھے اب اربوں اور کھربوں میں کھیل رہے ہیں یہ دولت کہاں سے آئی یہ عوام کا ہی پیسہ انھوں نے لوٹا ہے۔ اوریہی وجہ ہے کہ آج یہ صوبہ اور ملک ترقی نہیں کررہا بنگلہ دیش

ہم سے آگے نکل چکا ہے۔ جب ہم خود لٹیروں سے تعاون کریں گے تو حقدار کو حق کیسے ملے گا۔کیونکہ مفاد پرست ٹولے میں کوئی شرم و حیا نہیں ۔انھوں نے کہا کہ اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور تبدیلی کے اس عمل کو جاری رکھنے کیلئے سٹیٹس کو کے خلاف آواز اُٹھائیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف نے عوام سے تبدیلی کا جو وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل کیلئے کامیابی سے گامزن ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کا تحریک انصاف اور عمران خان پر اعتماد ہر روز بڑھتا چلا جارہا ہے اور لوگ دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر تبدیلی کے اس قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں میں بنیادی فرق ہی یہی ہے کہ دیگر جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کرتی رہیں جبکہ تحریک انصاف ملک کیلئے سوچتی ہے اور اس مقصد کیلئے کام کر رہی ہے۔ ہمیں ملک کیلئے کام کرنا ہے مفاد پرستی کی سوچ کو ہم نے بدل دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے کہاکہ وہ ذرا سوچیں کہ ماضی میں صوبے کو کس طر ح لوٹا گیا ۔ بڑے افسوس اور حیرت کی بات ہے

کہ ہم ابھی تک عوام کیلئے پانی اور بجلی پوری نہیں کرسکے اور دُنیا کتنی ترقی کرگئی ہمیں سوچنا چاہیے کہ آخر خرابی کہاں ہے جب وسائل کی کمی نہیں افراد کی کمی نہیں ۔ جو وسائل اور دماغ دُنیا کے پاس ہے ہمارے پاس بھی وہی ہے مگر ہم اتنے پیچھے کیوں رہ گئے ۔ اگر آج ہم نے اس طرف توجہ نہیں دی تو پھر بہتری اور خوشحالی کے خواب دیکھنا بھی چھوڑ دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہماری تنزلی کی بنیادی وجہ یہ تباہ کن نظام تھا جس کو سیاستدانوں نے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے وضع کیا ۔ اب تک سیاست دان استاد ، ڈاکٹر پٹواری اور پولیس پر سیاست کرتے رہے ۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے یہ راستے بند کردئیے ہیں۔کیونکہ اداروں میں سیاسی مداخلت نے صوبے کو تباہ کیا ۔جب سکول میں اُستاد نہیں ہو گا ، ہسپتال میں ڈاکٹر موجود نہیں ہو گا ، تھانے میں غریب کی بے عزتی ہو گی ، تمام ادارے ایک مخصوص طبقے کی چاکر ی میں مصروف ہوں گے تو نظام کیسے چلے گا۔ تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی اداروں کو ٹھیک کرنے پر کام شرو ع کیا۔سیاسی مداخلت ختم کی ، میرٹ پر بھرتیاں یقینی بنائیں امیر اور غریب کو تعلیم، صحت اور ترقی کے یکساں مواقع

دیئے کمیشن اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا ، تعلیم سے لیکر پٹوار خانے تک سماجی خدمات کے تمام شعبوں کو با اختیار کیااور وسائل دیئے ۔ ہم نے عوام کو درپیش بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی ، وسائل اور اختیارات کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کیلئے اور غلط استعمال کو روکنے کیلئے جگہ جگہ سیف گارڈز بنائے۔ہمارے بنائے گئے سسٹم میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اب ہر ادارہ ڈیلیور کرنے کا پابند ہے۔ ہم نے ایک چیک اینڈ بیلنس کا نظام رکھا ۔ سخت سے سخت سے آڈٹ ہو گا اور اگر کوئی ادارہ ، کوئی عوامی نمائندہ یا کوئی بھی سرکاری اہلکار وسائل اور اختیارات کے غیر قانونی استعمال میں ملوث پایا گیا تو اُسے سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اُسے جیل کی ہوا ضرور کھانی پڑے گی ۔وزیراعلیٰ نے منتخب عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں ۔ سرکاری وسائل کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی کریں اور دیکھیں کہ ادارے مطلوبہ معیار کے مطابق ڈیلیور کر رہے ہیں یا نہیں۔ بیروزگاری کے خاتمے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں ماضی کی امن عامہ کی ابتر صورتحال ، اداروں میں سیاسی مداخلت اور لوٹ مار کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد اُٹھ چکا تھا جب صوبے میں سرمایہ کاری نہیں ہو گی ، کارخانے نہیں لگیں گے تو روزگار کیسے میسر ہو گا۔

صوبے میں موجود بیروزگار ی کی شرح کے مطابق صرف سرکاری نوکریاں مسئلے کا حل نہیں تھیں کیونکہ ہر ایک کو سرکاری نوکری نہیں مل سکتی ۔ روزگار کیلئے صنعتکاری اور کارخانوں کو فروغ دینا ضروری تھا ہم نے اس مقصد کیلئے نہ صرف کاروبار دوست ماحول بنایا بلکہ سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دیں نئے کارخانوں کیلئے این او سی کی شرط ختم کی ۔ ون ونڈو آپریشن کی سہولت دی اب دُنیا بھر سے سرمایہ کار خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کیلئے آرہے ہیں۔رشکئی میں صنعتی بستی کی ترقی اور چین سے صنعتوں کی ری لوکیشن کیلئے چین نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اسی طرح موٹروے جلوزئی ، ہزارہ اور صوبہ بھر میں کارخانے لگائے جارہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ہمیں ہر قیمت پر سو فیصد صفائی چاہیئے صفائی کے معاملے میں کوئی بھی عذر قابل قبول نہیں ہو گا۔ جب حکومت نے وسائل فراہم کردیئے ہیں تو نتائج بھی نظر آنے چاہیئیں۔کپتان خود کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کو خطرہ باہر سے نہیں اندر سے ہے۔ اگر تو وہ پارٹی کو متحرک رکھ سکے ، میرٹ پر فیصلے کئے اور کپتان کے کھلاڑیوں نے دھڑے بند یوں سے بلند ھو کر انتخابات لڑا تو حران کن نتائج بھی دے سکتے ہیں۔

(ش،ز،خ)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2vY2Q1X
via IFTTT

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی المعروف پنکی کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔۔۔۔ آپ بھی دیکھیے

 

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی المعروف پنکی کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔۔۔۔ آپ بھی دیکھیے۔۔۔۔۔لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری اہلیہ بشری بی بی کی پہلی مرتبہ نقاب کے بغیر اور لاہور جلسے کے دوران کی تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بشری مانیکا اپنے شوہر عمران خان کے ساتھ تحریک انصاف کے 29 اپریل کے لاہور جلسےکے سلسلے میں شادی کے بعد پہلی مرتبہ لاہور آئی تھیں ۔بشری مانیکا کی جب سے شادی ہوئی ہے، تب سے ان کی نقاب کے بغیر کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ بشری مانیکا مذہبی رجحان رکھنےوالی گھریلو عورت ہیں اور وہ تصویریں بنوانے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتیں۔شادی کے وقت بھی بشری مانیکا کی تصاویر جاری نہیں کی گئی تھیں تاہم بعد میں انکی ایک سرخ جوڑے میں تصویر وائرل ہوئی جو کہ انکی شادی کے دنوں میں لی گئی تھی اور انکے قریبی ذرائع نے بھی اس تصویر کے حقیقی ہونے کی تصدیق کی ۔ بشری مانیکا کی تحریک انصاف کے 29اپریل کے مینار پاکستان کے جلسے کے حوالے سے اپنے شوہر عمران خان کے ہمراہ آمد خفیہ ہی رکھی جا رہی ہے اور ان کی چند نئی تصاویر جاری ہوئی ہیں۔ان تصاویر میں بشریٰ مانیکہ نے نقاب کیا ہوا ہے اور وہ مینار پاکستان جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اپنے خاندان کے ہمراہ نکلی ہیں، اس تصویر میں بشریٰ مانیکا اپنے پہلے شوہر سے بیٹی کرثوم اور اپنی دوست فرح خان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دوسری نقاب والی تصویر میں بھی بشریٰ مانیکا سیڑھیاں اتر رہی ہیں۔ تصاویر دیکھیں ۔۔۔۔۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JEGOD0
via IFTTT

Fearing Death, and Photographing the Rituals That Surround It

 

By JOHN OTIS from NYT Lens https://ift.tt/2rbnRR3

کیا پاکستان میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی لگنے کا کوئی امکان ہے ؟ یہ شاندار تجزیہ ملاحظہ کیجیے

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں مالیاتی امرجنسی لگنے کا کوئی امکان نہیں ڈالر کی قدر بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب معیشت بڑھی ہے تو ریونیو بھی بڈھتا ہے معشیت کے حالات

بہت اچھے نہیں اتنے برے بھی نہیں انہوں نے مزید کہا کہ دوست ملک کے کمرشل بینک سے پاکستان 1 ارب ڈالر طویل المدتی قرضہ لا ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ لوگ 20 کروڈ کا پلاٹ لیتے ہیں اور 2 کروڈ قیمت بتاتے ہیں ہم چاہتے ہیں لوگ اپنی آمدنی ٹیک طرح سے بتائیں جو ٹیکس نہیں دیتے ان کے گرد گھیرا تنگ کررہے ہیں انہوں کہا کہ ایک کروڈ سے زیادہ روپے آتے ہیں تو ذریعہ آمدن بتانا ہوگا ٹیکس دینے والو ں کو سہولت دینے اور چورو ں پر سختی کرنا ہماری ذمہ دار ہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فیڈرل بوڈآف ریونیو ایمنسٹی سکیم کے زریعے ٹیکس کی وصولی کا ہسف حاصل کر لے گا پی ٹی آے پاکستان سٹیل ملزاور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں جیسے غیر منافع بخش ادارو ں کی نجکاری کرنے کی ضرورت ہے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا ازسرنوجائزہ لینے کی ضروت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس میں تمام شعبو ں اور طبقات کی مشکلات کو مدنظر رکھا گیا ہے انہو ں نے کہا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ہاوس رینٹ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافے سمیت زرعی مضنوعات پر ٹیکسو میں کمی کے ذریعے عوام کو سہولت فراہم کی ہے انہو ں نے کہا کہ ذرعی شعبے کی ترقی کے بغیر ملکی متیشع مین بہتری نہں لائی جاسکتی اسی لئے زرعی لوازمات کے حوالے سے خصوصی اعلانات کئے گئے ہیں بر آمدات کیلئے مراعاتی پییکج کا جلد اعلان کیا جائے گا۔(ز،ط)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2HGrUfg
via IFTTT

موجودہ زوال کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) جلد کیا چال چلنے والی ہے؟ عمران خان کے کام کی خبر آگئی

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا سائز کم کرنے کی ’’سازشوں‘‘ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ (ن) کے اندر شکست وریخت کے عمل

کو روکنے کے لیے مسلم لیگی رہنماؤں کو مین سٹرم میں لایا جائے گا۔ 2018ء کے انتخابات میں ایک معلق پارلیمنٹ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا جسے مسلم لیگ (ن) کی قیادت منظم منصوبہ بندی سے ناکام بنائے گی مسلم لیگ (ن) کے الیکٹبل کو آزاد امیدوار کے طورپر انتخاب لڑنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ 2018ء کے انتخابات میں آزاد منتخب ہونے والے ارکان کو چھوٹے پارلیمانی گروپوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا پلان بنایا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی کے صدر وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اس بات کا عندیہ دے دیا ہے کہ اگر ان کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی تو پارٹی کا شیرازہ بکھرنے نہ دیں ‘متحد ہو کر سیاسی وغیر سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور ان کے ’’سیاسی بیانیہ‘‘ کو لے کر آگے چلیں ‘ ملک کے طول وعرض میں جارحانہ انداز میں بڑے جلسے منعقد کرکے ’’سیاسی یلغار‘‘ کا مقابلہ کرنے کی ہدایت کی۔ میاں نوازشریف نے پارٹی لیڈروں پر واضح کر دیا ہے کہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پر عوام کے پاس جائیں۔ عوام انہیں مایوس نہیں کریں گے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Ko2gxt
via IFTTT

سعودی ولیعہد یمن جنگ کو لبنان منتقل کرنا چاہتا تھا؛اماراتی سفیر کا انکشاف

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں امارات کے سفیر کے فاش شدہ ایمیل کے مطابق سعودی ولیعہد یمن جنگ کو کہ جسے وہ ایران کا نیابتی جنگ سمجھتا ہے کو لبنان منتقل کرنا چاہتا تھا۔ لبنان کے روزنامہ "الاخبار”نے عرب امارات کے انکشافات کے حوالے سے ایک نئی سند شائع کی ہے۔یہ سند ایمیل ہے جو کہ امریکہ میں امارات کے سفیر”یوسف العتیبہ”نے واشنگٹن میں اردن کی سفیر”دینا قعوار”صاحبہ کو ٹلیگراف بھیجا ہے۔

قعوار صاحبہ نےاس ٹلیگراف کو22نومبر2017میں مغربی مشرق کے امور میں امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر مائکل بل اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے لئے بھیجا تھا۔

اس ٹلیگراف میں کئي موضوعات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ جن میں سب سے اہم نکتہ محمد بن سلمان کے مشیر عبدالرحمن السدحان کا یمن میں ایران کے نیابتی جنگ کو لبنان منتقل کرنے اور ریاض کی طرف سے لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کو گرفتار کرنے کے بعد دھمکانے کی طرف اشارہ ہے۔
امریکی قومی سلامتی کونسل مغربی مشرق کے امور کے مدیر کا اردن کے سفیر سے خطاب:

٭-بن سلمان کے مشیر: مناسب یہ رہے گا کہ یمن میں ایران کے خلاف جنگ کو لبنان منتقل کیا جائے۔

٭-جب ریاض نے سعد الحریری کو حراست میں لیا ،دھمکی دی کہ مالی معاونت بند کردیں گے۔

The post سعودی ولیعہد یمن جنگ کو لبنان منتقل کرنا چاہتا تھا؛اماراتی سفیر کا انکشاف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jhRjRU
via IFTTT

یمن پر سعودی جارحیت میں ماں سمیت شیرخوار بچہ شہید

 

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال مغربی علاقے میں ایک مکان پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت میں ایک شیرخوار بچہ اپنی ماں سمیت شہید ہو گیا۔العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے صنعا کے علاقے بیت المعاد میں ایک ٹاور کو بھی نشانہ بنایا جس میں کئی افراد شہید ہوئے۔ صوبے حجہ کے علاقے بکیل المعیر کے کئی علاقوں پر بھی سعودی عرب نے شدید حملہ کیا۔یمن کی فوج نے یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر واقع سعودی عرب کے آرمی بیس پر حملہ کر کے چھے سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اتوارکی صبح سعودی عرب کے جنوب میں واقع سرحدی علاقے الحد میں کیا گیا جس میں چھے سعودی فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے اسی طرح ہفتے کو بھی سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان پر سعودی فوجی چھاؤنیوں پر آٹھ میزائل داغے۔ یہ حملے سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے دارالحکومت صنعا میں شہید ہونے والے صالح علی الصماد کے جلوس جنازہ کے موقع پر ہونے والے حملوں کے جواب میں کئے گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں ہفتے کی رات بھی نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو زلزال دو قسم کے بلیسٹک میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ جب تک یمن کا محاصرہ جاری ہے اور سعودی اتحاد یمنی علاقوں کو نشانہ بناتا رہے گا جارح ملکوں کے اقتصادی مراکز اور تنصیبات یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے میزائل حملوں کے نشانے پر رہیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ کی حمایت سے اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے علاقے کے سب سے غریب، اسلامی اور عرب ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کے دسیوں ہزار عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو چکی ہیں۔ تاہم یمن کی فوج اور عوام کی استقامت و پامردی کی وجہ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو ابھی تک اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

The post یمن پر سعودی جارحیت میں ماں سمیت شیرخوار بچہ شہید appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JEeK2W
via IFTTT

یمن: صالح الصماد کے قتل کا اصل ملزم امریکہ ہے: عبدالمالک الحوثی

 

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکرٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے شہید سربراہ کی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صالح علی الصماد کے قتل کا اصل مجرم امریکہ ہے۔یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے شہید سربراہ صالح علی الصماد انّیس اپریل کو مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے ایک علاقے پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکرٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب سمجھتے ہیں کہ وہ یمن کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر کے یمنی عوام کے اتحاد کو ختم کر سکتے ہیں مگر وہ اپنے اس شرمناک مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے اور ان کا یہ ناپاک مقصد کـبھی پورا نہیں ہو گا۔انھوں نے کہا کہ یمنی عوام کی استقامت اور قیام امن کا جذبہ مزید مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔

یمن کی اسلامی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکرٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے شہید سربراہ صالح علی الصماد کی تدفین کی رسومات کے موقع پر سعودی اتحاد کی جانب سے انجام پانے والی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کو نشانہ بنائے جانے سے عوامی عزم و ارادہ اور زیادہ قوی و مستحکم ہوا ہے۔یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے شہید سربراہ صالح علی الصماد کی آخری رسومات ہفتے کو دارالحکومت صنعا میں ادا کر دی گئیں۔

یمن کی اسلامی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکرٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے شہید سربراہ صالح علی الصماد کی تدفین میں یمنی عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا مجمع یمنی قوم کے شایان شان کے عین مطابق تھا۔

دریں اثنا یمن کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے نام ایک پیغام میں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد کے قتل کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔یمن کی وزارت خارجہ نے اپنے پیغام میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ صالح علی الصماد کا قتل بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے ممالک امن کے ہرگز خواہاں نہیں ہیں۔یمن کی وزارت خارجہ نے اس قتل کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

The post یمن: صالح الصماد کے قتل کا اصل ملزم امریکہ ہے: عبدالمالک الحوثی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2r7w7lM
via IFTTT

خلیج فارس کا نام ہمیشہ باقی رہے گا، ڈاکٹر ولایتی

 

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی امور میں رہبر انقلاب کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ خلیج فارس کا نام تاریخ میں ہمیشہ باقی رہے گا۔ تہران میں خلیج فارس نامی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کا نام تبدیل کرنے کی باتیں کرنے والے دراصل امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدیم تاریخی متون اور نقشوں میں بھی اس علاقے کو خلیج فارس کے نام سے پکارا گیا ہے۔

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے مزید کہا کہ خلیج فارس کا نام تبدیل کرنے اور اس کے تشخص کو بدلنے کی کوشش کرنے والے دراصل بحر ہند میں اپنا تسلط جمانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ایران کے عوام اور حکومت اس سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور سامراجی طاقتیں خلیج فارس کا نام بدلنے اور اس پر قبضہ جمانے کی خواہش اپنے ساتھ قبر میں لے کر جائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ کتاب خلیج فارس معتبر عالمی دستاویزات، خطوط اور تاریخی نقشوں پر مشتمل ہے جن کا دنیا کی دس زبانوں سے فارسی میں ترجمہ کیا گیا ہے۔یہاں اس بات کا بھی ذکر ضروری ہے کہ تیس اپریل، جنوبی ایران کے ساحلی علاقوں سے پرتگالی سامراج کے اخراج کا دن ہے جسے ایران میں سرکاری طور پر قومی خلیج فارس ڈے کا نام دیا گیا ہے۔

The post خلیج فارس کا نام ہمیشہ باقی رہے گا، ڈاکٹر ولایتی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JGMbBX
via IFTTT

امریکی حملے سے شام میں امن کو دھچکا لگا ہے، روسی وزیر خارجہ

 

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے وزیر خارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے حملے کو امن کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔روسی ذرائع کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایولے دریان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے حالیہ حملے کے نتیجے میں شام کے بارے جاری آستانہ مذاکرات کو زبردست دھچکا لگا ہے۔

سرگئی لاوروف نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا حملہ غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔امریکہ، برطانیہ اور فرانس پر مشتمل شرپسندی کے مثلث نے چودہ اپریل کو کیمیائی حملے کا الزام عائد کر کے شام کے مختلف علاقوں پر سو کے قریب میزائل فائر کیے تھے۔یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب شامی فوج نے دمشق کے نواحی صوبے غوطہ شرقی کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل آزاد کرایا تھا۔

The post امریکی حملے سے شام میں امن کو دھچکا لگا ہے، روسی وزیر خارجہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jiEDdg
via IFTTT

ایران اور فرانس کے صدور کی ٹیلی فون پر گفتگو

 

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور فرانس کے صدور نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اتوار کی شب فرانس کے صدر امانوئیل میکرون سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ تہران، پیرس کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی معاملات کے ساتھ ساتھ علاقائی حالات کے بارے میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔صدر ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے دوام کو علاقائی تعاون اور سیکورٹی کی تقویت کی مستحکم بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کی اساس باہمی اعتماد پر استوار ہے اور جامع ایٹمی معاہدہ ایران اور یورپی ملکوں کے درمیان اعتماد کی جانب پہلا قدم ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی صدر کا موقف معاہدے میں شامل دیگر سات ممالک کے موقف کے منافی ہے۔
فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے بھی اس موقع پر پیرس اور تہران کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اور خاص طور سے فرانس، ایٹمی معاہدہ کا دفاع اور اس میں سو فی صد باقی رہے گا۔

امانوئیل میکرون نے مزید کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جامع ایٹمی معاہدہ علاقائی مسائل اور مشکلات کے حل کا بہترین ذریعہ ہے۔

The post ایران اور فرانس کے صدور کی ٹیلی فون پر گفتگو appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JF0Ygp
via IFTTT

تائیوان میں الیکٹرانکس فیکٹری میں آتشزدگی، 5 فائر فائٹرز سمیت 7 ہلاک

 

تائی پے(مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان میں برقی آلات بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے 5 فائر فائٹرز سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کے شہر ٹویون کے صنعتی ضلع میں واقع الیکٹرانکس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فیکٹری میں برقی آلات، ایندھن اور زہریلے مادوں کی موجودگی کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا جسے بجھانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا، فائر فائٹرز نے فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا تاہم 2 ملازم اندر پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے فائر فائٹرز نے جان داؤ پر لگائی اور قیمتی جانیں بچانے کی جدوجہد میں خود شعلوں کی نذر ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری سے 2 لاشوں کو نکال لیا جب کہ جھلسنے والے 7 فائر فائٹرز کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پانچ فائر فائٹرز دم توڑ گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

The post تائیوان میں الیکٹرانکس فیکٹری میں آتشزدگی، 5 فائر فائٹرز سمیت 7 ہلاک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jhEQ0f
via IFTTT

پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ ایک ساتھ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے

 

شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کی کثیر الملکی انسداد دہشت گردی کی جنگی مشقوں میں پاکستان اور بھارت کے فوجی دستے بھی حصہ لیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت رواں سال ستمبر میں ہونے والی انسداد دہشت گردی کی کثیر الملکی مشقوں میں چین کے علاوہ پاکستان اور بھارت بھی حصہ لیں گے۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں پڑوسی ممالک اور دیرینہ حریف فوجی مشقوں میں ایک ساتھ حصہ لیں گے۔ یہ مشقیں روس کے پہاڑی علاقے اورل میں منعقد کی جائیں گی جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 8 رکن ممالک حصہ لیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد خطے کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانا اور پائیدار امن کو یقینی بنانا ہے جس کے لیے بھارت اور پاکستان سمیت تنظیم کے تمام ممالک نے حامی بھرلی ہے اور عین ممکن ہے کہ ستمبر میں ہونے والی انسداد دہشت گردی مشقوں میں تمام رکن ممالک کے فوجی دستے حصہ لیں۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، روس، پاکستان، بھارت، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت پہلی بار کسی فوجی مشق میں ایک ساتھ حصہ لیں گے۔

The post پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ ایک ساتھ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JFYf6z
via IFTTT