لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز نے انٹرنیشنل لابی سے رابطے بڑھانے شروع کردیے ۔ اس ضمن میں خارجی امور کے ماہر مشاہد حسین سید کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ پہلا مرحلہ اسلا م آباد میں شروع ہوا جو اب لندن تک جائیگا ،لیگی
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی سیاسی ساکھ کومحفوظ راستہ دینے کے لیے خارجی امور پر توجہ بڑھائی ہے اور اس معاملے میں وہ بڑے پرامید دکھائی دیتے ہیں ۔اس سلسلے میں نواز شریف اور مریم نواز لندن میں بیگم کلثوم نواز کی تیماری کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔واضح رہے نواز شریف اور مریم نواز آج لندن جارہے ہیں۔دوسری جانب خبر کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شریف خاندان کی شوگر مل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ شریف خاندان کے وکیل سلمان اکرم راجہ پیش نہ ہوئے۔ سپریم کورٹ نے عدم پیروی پر اتفاق شوگر مل کی اپیل خارج کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے شوگر ملیں واپس منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور شریف خاندان نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی تھی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کیس میں غلط بیانی کی گئی، پہلے کہا جاتا رہا یہ شوگر ملیں نہیں پاور پلانٹ ہے، مالکان کا اصل مقصد شوگر مل لگانا تھا، غلط بیانی پر توہین عدالت کی کارروائی کریں یا نہیں، دیکھ لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2EVXMKk
via IFTTT
No comments:
Write komentar