Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 2 September 2018

1965’ء کی جنگ میں ایم ایم عالم اور دوسرا اب آپ کا جہاز ۔۔۔’ صحافی کے سوال کرنے پر جہانگیر ترین نے ایسا جواب دے ڈالا کہ شرکاء نے قہقہ لگا دیا

 

لاہور(ویب ڈیسک) چوہدری برادران کی رہائشگاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں بھی ہیلی کاپٹر اور اس کے کرائے کا تذکرہ ہوا ۔ صدارتی امیدوار عارف علوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور قائمقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

اس موقع پر جہانگیر خان ترین ،چوہدری سرور، اسحاق خاکوانی، خسرو بختیار سمیت پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ 1965ء کی جنگ میں ایم ایم عالم اور دوسرا اب آپ کے جہاز کا چرچہ ہے ۔ آپ بتائیں اس کا کرایہکتنا پڑتا ہے جس پر جہانگیر ترین نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا اپناجہاز ہے کبھی کرائے پر لیا نہیں اس لئے مجھے اس کا علم بھی نہیں جس پر تمام شرکاء نے بھرپور قہقہ لگایا ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق الیکشن میں اگر کسی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملے اور اسے دیگر جماعتوں یا ارکان کے ساتھ ملکر حکومت سازی کرنا ہوتو اس میں کسی ایک یا چند افراد یا کسی ایک جماعت کو کنگ میکر کا اعزاز حاصل ہوتا ہے ۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے مرحلے میں یہ اعزاز کسی فرد ، افراد یا جماعت سے زیادہ سپریم کورٹ کی جانب سے آف شور کمپنی کیس میں نا اہل قرار دئیے جانے والے جہانگیر ترین کے پرائیویٹ جیٹ (جہاز) کو جاتا ہے ۔ یہ جہاز انتخابی مہم اور اس سے پہلے بھی متعدد بار عمران خان کے استعمال میں رہا اور ان کے گھنٹوں کے فاصلوں کو منٹوں میں طے کرواتا رہا اور الیکشن کے بعد جہانگیر ترین کے مشن انصاف حکومت پر عمل کرتے ہوئے جس طرح جہانگیر ترین نے اپنے جہاز میں ارکان اسمبلی بالخصوص ارکان بنجاب اسمبلی کو آن بورڈ کر کے کرے بنی گالا پہنچایا تو اگر یہ کہا جائے کہ آئندہ حکومت میں ان کا جہاز کنگ میکر رہا تو بے جا نہ ہوگا۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2ovODT7
via IFTTT

No comments:
Write komentar