Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 2 September 2018

شرجیل میمن تو برے پھنسے ۔۔۔۔۔۔ اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کی خبر آ گئی

 

کراچی (ویب ڈٰیسک) شرجیل میمن کے لیے ایک اور پریشانی کا آغازہو گیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج صبح چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ضیاء الدین اسپتال کا مختصر ترین دورہ کیا ۔ اسپتال پہنچنے کے بعد چیف جسٹس سب

جیل قرار دئے گئے پی پی رہنما شرجیل میمن کے کمرے میں گئے۔عینی شاہد کے مطابق اس وقت شرجیل میمن کے کمرے میں کوئی ڈاکٹر یا نرس موجود نہیں تھی۔ چیف جسٹس نے شرجیل میمن سے 3 منٹ ملاقات کی اور ان سے طبیعت کے حوالے سے دریافت کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے دورہ کے دوران اسپتال انتظامیہ کے کسی شخص سے بات تک نہیں کی۔ چیف جسٹس کے اچانک دورے کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، سگریٹس اور منشیات برآمد ہوئیں، جنہیں ان کے اسٹاف نے قبضے میں لے کر گاڑی میں منتقل کردیا۔چیف جسٹس نے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا تو پولیس نے شرجیل میمن کے کمرے کو سیل کرکے انہیں اسپتال کے عقبی دروازے سے جیل منتقل کر دیا جبکہ جیل منتقلی سے قبل شرجیل میمن کے خون کے نمونے بھی لیے گئے۔تازہ ترین معلومات کے مطابق سپریم کورٹ کے عملے کے اسپتال پہنچنے کے اندر کی کہانی سامنے آ گئی۔::چیف جسٹس نے واپس پہنچنے پرعدالتی عملے کو دوبارہ ضیا الدین اسپتال بھیجا۔چیف جسٹس نے ضیا الدین اسپتال جانے اور کمرے کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔۔سپریم کورٹ کا عملہ ضیا الدین اسپتال پہنچا تو ایس ایچ او غائب تھے۔عدالتی اسٹاف کو ایس ایچ او کا انتظار کرنا پڑا۔اس موقع پر ضیا الدین اسپتال اسٹاف نے سپریم کورٹ عملے کو روکنے کی کوشش کی۔۔سپریم کورٹ کا عملہ مزاحمت کرکے شرجیل میمن کے کمرے تک پہنچا۔عدالتی عملے کو شرجیل کے کمرے کے باہر بھی روکا گیا۔سپریم کورٹ کے عملے کے پہنچنے تک کمرے کی چیزیں غائب کردی گئیں۔شراب کی بوتلیں اور دیگر اشیاءبھی غائب تھیں۔۔سپریم کورٹ عملے نے کمرے کی مکمل ویڈیو بنائی۔عین اس ٹائم پر شرجیل میمن واش روم سے تولیا پہن کر باہرنکل رہے تھے۔انہوں نے عدالتی عملے سے کہا کہ میں نے شراب نہیں پی،میڈیکل کرا لیں۔تازہ ترین معلومات کے مطابق سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلوں کی برآمدگی کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کروایا گیا۔مقدمہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔(ش،ز،خ)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2PqxmpO
via IFTTT

No comments:
Write komentar