Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 September 2018

’اونروا‘ کی امداد بند کی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے: یو این

 

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق ’اوچا‘ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کے ذمہ دار ادارے ’اونروا‘ کی مالی امداد بند کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قائم ’یو این‘ انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے ’اونروا‘ کی امداد بند کیے جانے کے بعد یورپی یونین کی طرف سے جتنی امداد کا اعلان کیا گیا ہے اس سے ’اونروا‘ کی مالی ضرورت پوری نہیں ہوتی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری، امریکا اور یورپ کو ’اونروا‘ کی غیر مشروط امداد جاری رکھنا ہو گی۔ اگر یہ امداد بند ہوتی ہے تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔۔

جمعہ کو امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ’اونروا‘ کی ساری امداد بند کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل امریکی جریدے ’فارن پالیسی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ اونروا کی مالی امداد بند کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ اس پرعمل درآمد کا اعلان کرنا باقی ہے۔

The post ’اونروا‘ کی امداد بند کی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے: یو این appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PW1f2f
via IFTTT

No comments:
Write komentar