Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 September 2018

این اے 243 سے عمران خان کی چھوڑی ہوئی نشست سے کون میدان میں اترے گا؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ اہلیان کراچی خوشی سے جھوم اُٹھے

 

این اے 243 سے عمران خان کی چھوڑی ہوئی نشست سے کون میدان میں اترے گا؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ اہلیان کراچی خوشی سے جھوم اُٹھے ۔۔۔۔۔کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کراچی سے خالی نشست این اے 243 سے ضمنی الیکشن کو ن لڑے گا،اہم سماجی
کارکن نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان ضمنی الیکشن لڑیں گے اور انہوں نے عمران خان کی خالی نشست این اے 243 سے پی ٹی آئی کی جانب سے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات میں پانچ نشستوں پر الیکشن لڑا تھا اور سب نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے میانوالی کی نشست برقرار رکھتے ہوئے بنوں،لاہور،اسلام آباد اور کراچی کی نشست چھوڑ دی تھی۔واضح رہے کہ کراچی کے اہم حلقے این اے 243 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیوایم کے علی رضا عابدی کو شکست دے دی تھی ۔عمران خان نے بھاری مارجن سے 91358 ووٹ لیے جب کہ ان کے مقابلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے علی رضا عابدی 24082 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔



from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2PsLgrH
via IFTTT

No comments:
Write komentar