Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 September 2018

پچھلی حکومت میں خاتون اول کو یہ چیز دی جاتی تھی لیکن اس حکومت میں تو شوہر اول کو بھی ۔۔۔۔ سلیم صافی کے معنی خیز انکشاف نے تبدیلی والوں کو ہکا بکا کر ڈالا

 

لاہور (ویب ڈیسک) گذشتہ دو دنوں سے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور سابق ڈی پی او رضوان گوندل کا معاملہ زیر بحث ہے جس کو لے کر تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔معروف صحافی سلیم صافی

اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق بات کرنے لگ گئے۔سلیم صافی سے جب دوران پروگرام سوال کیا گیا کہ کیا حکومت کی جانب سے قائم کردہ ٹاسک فورسز 90 دن کے اندر روڈ میپ تیار کرلیں گی؟تو سلیم صافی نے کہا کہ پی ٹی آئی ابھی پارٹی نہیں بنی یہ نئی مسلم لیگ ق ہے۔اس کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے مسلم لیگ ق کی حکومت کو مدنظر رکھنا ہوگا، پچھلی حکومت میں صرف خاتون اول کو پروٹوکول دینا پڑتا تھا اس حکومت میں شوہر اول کو بھی پروٹوکول دینا ہوگا۔یاد رہے پاکپتن میں خاورمانیکا کونا کے پرروکنے کی وجہ سے ڈی پی او رضوان گوندل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ پولیس نے23 اگست کوخاورمانیکا کونا کے پرروکا لیکن وہ نہ رکے۔پولیس نے خاورمانیکا کی کارکوروکا توانھوں نےغلیظ زبان استعمال کی۔ ڈی پی اورضوان گوندل کو خاورمانیکا کے ڈیرے پرجا کرمعافی مانگنے کا حکم دیا گیا۔ڈی پی اورضوان نے یہ کہہ کرمعافی مانگنے سے انکار کردیا کہ پولیس کا کوئی قصور نہیں۔ خاورمانیکا کے ڈیرے پر جا کرمعافی نہ مانگنے کی وجہ سے ڈی پی اورضوان کوٹرانسفرکودیا گیا تھا۔جب کہ آئی جی پنجاب نے اس معاملے پر وضاحت دی کہ شہری سے اہلکاروں کی بدتمیزی پرڈی پی او نے غلط بیانی سے کام لیا،ٹرانسفر اور غلط رنگ دینے پرآئی جی نے ڈی پی او کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔جب کہ وزیر اعظم عمران خان نے سارے معاملے سے الگ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔(م،ش)



from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2otf7of
via IFTTT

No comments:
Write komentar