اسلام آباد(ویب ڈیسک )العزیزیہ ریفرنس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے بیان میں مبینہ تبدیلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،نوازشریف نے 30 اگست کے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا۔سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جرح
کے دوران واجد ضیا کے بیان میں تبدیلی کی گئی،اگست میں ریکارڈ کئے گئے بیان کو ختم کیا جائے ۔وکیل نوازشریف کا کہناتھا کہ واجد ضیا پر دوبارہ جرح کا حق دیا جائے ،درخواست میں جج احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث ریکارڈ میں تبدیلی پر عدالت چھوڑ کر چلے گئے تھے اور اس اقدام کو چیلنج کرنے کا کہاتھا۔(ع،ع)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2PTBrE9
via IFTTT

No comments:
Write komentar