Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 September 2018

یورپ امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کے لئے تیار ہے:چیئرمین یورپی کمیشن

 

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی کمیشن کے چیئرمین نے خبردارکیا ہے کہ اگر امریکا یورپ کی آٹو موبائیل صنعت پر سمجھوتے کے برخلاف کسٹم ڈیوٹی عائد کرتا ہے تو یورپ بھی جوابی کارروائی کرے گایورپی کمیشن کے چیئرمین جان کلوڈ یانکر نے جمعےکو جرمنی کے زید ایف ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یورپی موٹرگاڑیوں پرکسٹم ڈیوٹی کے معاملے پر گذشتہ جولائی میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ یورپی یونین کی ہونے والے تجارتی جنگ بندی کا سمجھوتہ اپنا اثر دکھائےگا لیکن اگر امریکا نے اپنے کئے ہوئے سمجھوتے پر عمل نہ کیا تو اس صورت میں یورپ بھی امریکی آٹو موبائیل کی صنعت پر کسٹم ‏عائد کردے گا –

امریکی صدر ٹرمپ نے یکم جون دوہزار اٹھارہ کو باضابطہ طور پر یورپ اور بعض دیگر ملکوں سے اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی عائد کردی تھی – ٹرمپ نے اسی کے ساتھ یہ بھی دھمکی دے رکھی ہے کہ وہ موٹر گاڑیوں اور ان کے پرزے کی درآمدات پر بھی کسٹم ڈیوٹی عائد کردیں گے –

ٹرمپ کی پالیسیوں پر یورپی ملکوں نے منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے – امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی اختلافات کو حل کرنے کے لئے گذشتہ جولائی میں امریکی صدر ٹرمپ اور یورپی کمیشن کے چیئرمین یانکر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں لیکن یہ اختلافات جوں کے توں باقی ہیں –

The post یورپ امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کے لئے تیار ہے:چیئرمین یورپی کمیشن appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Pmcgcf
via IFTTT

No comments:
Write komentar