کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہری پر تشدد ازخود خود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے عمران شاہ کو 15 روز میں 30 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عمران شاہ 1800 سی سی تک کی گاڑی استعمال کر سکیں گے، داؤد چوہان نے عمران شاہ کو معاف کر دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عمران شاہ تشدد از خود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے عمران شاہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا آپ نے کیا سوچ کر شہری کو تھپڑ مارا، کوئی جانور کو بھی اس طرح نہیں مارتا، یہ ناقابل معافی جرم ہے، نہیں چھوڑیں گے، آپ عوام کے نمائندے ہیں، اس طرح تشدد کریں گے، میں باہر آتا ہوں، مجھے مار کر دکھائیں۔ اس پر عمران علی شاہ نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا سوری سر، میں شرمندہ ہوں۔
چیف جسٹس نے کہا کیا سوری؟ میں نے بچپن میں ملازم کو بیلٹ سے مارا تھا، میرے والد نے بھی مجھے دو بار سبق سکھانے کے لیے مارا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے داود چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عزت کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا، آپ معاوضہ لے کر بیٹھ گئے، کیوں معاف کیا۔ جس پر دادو چوہان نے کہا میرے گھر پر چل کر نامزد گورنر آئے۔
شہری کو تھپڑ مارنے کی سزا پی ٹی آئی ایم پی اے کو مہنگی پڑ گئی۔
شہری کو تھپڑ مارنے کی سزا پی ٹی آئی ایم پی اے کو مہنگی پڑ گئی۔
Gepostet von Iblagh News am Samstag, 1. September 2018
چیف جسٹس نے عمران شاہ سے استفسار کیا کتنے تھپٹر مارے تھے؟ عمران شاہ نے بتایا 3 سے 4 تھپڑ مارے تھے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ کو بھی سر عام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے، ابھی وہ کلپ چلاتے ہیں، سب کو دکھاتے ہیں۔ عدالت میں چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آنکھیں نہ دکھاؤ ہمیں، شاہ ہوں گے کہیں اور کے، یہ سپریم کورٹ ہے، یہ کہیں اور جا کر دکھانا۔
The post شہری پر تشدد کیس: عمران شاہ کو 30 لاکھ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2N70Onr
via IFTTT


No comments:
Write komentar