یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے کثیر الاشاعت اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی ریاست کے حلیف سمجھے جانے والے جنوبی کوریا کی حکومت نے اسرائیلی صدر کو دورے کی دعوت دینے سے انکا کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کی حکومت اسرائیلی صدر کو رواں سال یا آئندہ برس دورے کی دعوت نہیں دے گی۔
عبرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی کوریا میں متعین اپنے سفیر حاییم حوشین کے ذریعے حکومت کو یہ پیغام پہنچایا کہ صدر رؤف ریفلین جنوبی کوریا کا دورہ کرنا چاہتے ہیں مگر اس کے جواب میں جنوبی کوریا کی حکومت نے ایسا جواب دیا جس پر اسرائیلی صدر حیران رہے۔ جنوبی کوریا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ صرف رواں سال بلکہ آئندہ برس بھی دورے کی دعوت نہیں دے سکتے۔ تاہم اخبار نے اسرائیلی صدر کی جنوبی کوریا کے دورے کی ناکامی کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا اسرائیل کا حلیف ہے مگر حالیہ برسوں کے دوران اسرائیل نے دفاعی اور فوجی معاہدوں میں جنوبی کوریا کو نظرانداز کیا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی اور شمالی کوریا کے باہمی تنازعات بھی اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری کا سبب ہو سکتے ہیں۔
The post جنوبی کوریا کا اسرائیلی صدر کو دورے کی دعوت دینے سے انکار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Po42QM
via IFTTT


No comments:
Write komentar