Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 September 2018

پی آئی اے نے بھی وی آئی پی پروٹوکول کے خاتمے کا اعلان کر دیا

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بھی مسافروں کو پروٹوکول نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کا کہنا تھا کہ تمام مسافر ہمارے لیے برابر اہمیت کے حامل ہیں۔پی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مسافر ہمارے لیے برابر اہمیت کے حامل ہیں۔قومی ایئر لائن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس پر ’نو پروٹوکول نو سیٹ بلاکنگ‘ کے الفاظ تحریر ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ملک سے وی آئی پی کلچر ختم کرنے اور پروٹوکول نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ چند روز قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے بھی جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایئرپورٹ پر کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔

The post پی آئی اے نے بھی وی آئی پی پروٹوکول کے خاتمے کا اعلان کر دیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2N9CWiQ
via IFTTT

No comments:
Write komentar