لاہور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے صدارت کیلئے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں مسائل ہیں جلدٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے، اگرموقع ملاتوکسی پارٹی یاصوبے کانہیں ملک کاصدربن کرکام کروں گا۔لاہور میں چودھری سرور کےساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ
اداروں کومستحکم کرکے ہی آگے بڑھاجاسکتاہے، وزیراعظم عمران خان نے پہلی تقریرمیں مسائل کاتذکرہ کیا۔ تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار کا کہناتھا کہ ہم اپنے صدارتی امیدوار کیلئے بھرپور مہم چلا رہے ہیں ، ہم تمام ارکان کیساتھ رابطے میں ہیں 100فیصد ووٹ حاصل کرینگے ،عمران خان عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا،پیپلزپارٹی کےساتھ ملکرسندھ کی ترقی کےلئے کام کریں گے،ممنون حسین اور مجھ میں فرق عوام خود دیکھ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کراچی کیلئے بے چینی سب کے سامنے ہے،عمران خان نے ہمیشہ کراچی کے عوام کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کہا ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق متوقع صدر عارف علوی بھی عوامی خدمت کے لیے میدان میں آگئے۔۔پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا ہے کہ موجودہ صدر کی طرح آرام سے نہیں بیٹھوں گا بلکہ عوامی مسائل حل کرنے میں کردار ادا کروں گا۔تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں صداری انتخابات پاکستانی سیاست کا ہاٹ ایشو بن چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار سامنے نہیں لایا جاسکا۔اس ساری صورتحال کے
بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ان تنیوں امیدواروں میں دلچسپ مقابلے کا امکان ہے تاہم متحدہ اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار سامنے نہ آنے پر عارف علوی کے صدر بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔اس موقع پر متوقع صدر عارف علوی بھی عوامی خدمت کے لیے میدان میں آگئے۔۔پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا ہے کہ وہ ممنون حسین کی طرح صدر ہوں گے، عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو گا، وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ عوامی مسائل حل کریں گے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غیرسیاسی مسائل پر زیادہ توجہ دیں گے، عام آدمی کے مسائل پانی،، بجلی اور گلوبل وارمنگ ہیں جن پر کام کرنا ضروری ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اپوزیشن بھی اس میں حکومت کا ساتھ دے گی۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2N4Yg9g
via IFTTT
No comments:
Write komentar