لاہور (ویب ڈیسک) کرپشن پر سزائے موت کیلئے قانون سازی کے مطالبے کی قرار داد جمع کر وا دی گئی ہے، قرار داد پی ٹی آئی رکن ندیم قریشی نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جبکہ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت کی تباہی میں مرکزی کردار کرپشن کا ہے اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کرپشن پرسزائے موت سےمتعلق قانون سازی کرے۔
واضح رہے اس سے قبل حکومت پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کر لیا‘ ارکان اسمبلی کی طرح بلدیاتی نمائندوں پر بھی تعلیم کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی‘ ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کی تشکیل کیساتھ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا30 فیصد بلدیاتی اداروں کو دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر حکومت پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کرلیاجبکہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کی تیاری کیلئے بلدیاتی نمائندوں، افسروں اورارکان اسمبلی، وزرا، وزیراعلی اور دیگر صوبوں سے مشاورت بھی کی گئی۔ عبدالعلیم خان کے مطابق نئے بلدیاتی نظام میں بلدیاتی نمائندوں پر تعلیم کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔ ایک حلقہ 10 سے 20 ہزار آبادی پر مشتمل ہوگا۔ پنجاب حکومت اپنے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 30 فیصد بلدیاتی اداروں کیلئے مختص کرے گی انہوں نے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام میں کونسلر کو بھی مالیاتی اور انتظامی طور پر با اختیار بنایا جا رہا ہے اور مئیر و ڈپٹی مئیر کے انتخابات بلا واسطہ طور پر ہوں گے جس میں پر شہری ووٹ دے کر منتخب کرے گا۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2xZYYLw
via IFTTT
No comments:
Write komentar