Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 1 April 2018

الیکشن2018 میں کون کون سی پارٹی شریک ہو سکے گی؟الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی لسٹ میں بڑے بڑے نام فارغ

 

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ70سیاسی جماعتوں میں صرف34سیاسی جماعتیں ہی اگلے عام انتخابات میں حصہ لینے کی اہل قرار پائی ہیں ،نئے الیکشن ایکٹ کے تحت سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے لئے2ہزار کارکنوں کی تصدیق شدہ فہرست اور 2 لاکھ فیس ادائیگی کے شرط نے 300 کے

قریب تانگہ پارٹیوں کوانتخابات کی دوڑ سے باہر کردیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے تفصیلات کے مطابق کمیشن کے پاس رجسٹرڈ 70 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 34 سیاسی جماعتیں ہی اگلے عام انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہیں اور انہی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس الاٹ کئے جائیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ انتخابات 2018 کی تیاریاں جاری ہیں، انتخابی فہرستیں 30 اپریل کو منجمد کردی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر کام جاری ہے۔ 26 مارچ سے فہرستیں آویزاں کر دی گئی ہیں جو 24 اپریل تک آویزاں رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فہرستوں میں اضافہ، تبدیلی اور درستگی ہوسکتی ہے۔ ووٹرز فارم پر کر کے انہیں ڈسپلے سنٹرز میں جمع کروائیں۔ الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابی فہرستیں 30 اپریل کو منجمد کر دی جائیں گی۔ انتخابی عملے کی تربیت 2 اپریل سے شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2018 کے لیے شہریوں کو ووٹ کے اندراج، اخراج یا درستگی کے لیے آخری ہدایت جاری کرچکی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے

کہ شہری اپنے ووٹ کا اندراج، کسی غیر متعلقہ یا فوت شدہ شخص کے ووٹ کا اخراج یا کوائف کی درستگی کروا سکتے ہیں۔ ووٹ کے اندراج کے لیے فارم 15، اخراج کے لیے فارم 16 اور کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17 استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب خبر کے مطابق الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے عام انتخابات 2018 میں آخری وقت میں کسی بھی مسئلے کا سامنے کرنے سے بچنے کے لیے ابھی سے بھرپور مشق شروع کرنے کی تیاری کرلی۔ویب سائٹ پر جاری کردہ ’روڈ ٹو الیکشن 2018‘ کے نام سے دستاویز کے مطابق تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وفاقی اداروں کے سربراہوں کو 2016 میں ان افراد کی فہرست فراہم کرنے کا کہا گیا تھا، جو جنوری 2018 میں دستیاب ہوں گے۔حکم میں کہا گیا تھا کہ جن مطلوبہ افراد کو تربیت دی جائے گی ان کی عمر 55 برس سے کم ہو، کمپیوٹر کی تعلیم رکھتے، سمارٹ فونز کا استعمال جاننے کے ساتھ ساتھ اچھی شہرت بھی رکھتے ہوں۔دستاویزات کے مطابق 31 دسمبر 2016 تک وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے 50 ہزار افسران کے نام موصول ہوئے، تیارکردہ ڈیٹا اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ تفصیلات اور افسران کو منصوبے کے تحت استعمال کیا جاسکتا ہے۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2GrflDX
via IFTTT

No comments:
Write komentar