Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 1 April 2018

اب اگر کوئی شخص تم پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے تو۔۔۔چیئرمین نیب نے اپنے افسران کو ہدایات جاری کر دیں

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نیب میں جاری مختلف کیسز پر سیاسی دباؤ آنے پر بڑا قدم۔ چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے موجودہ نیب کیسز میں نیب افسران کی جانب سےکسی قسم کی غیر قانونی مداخلت پر قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی ہے ۔ نیب کی جانب سے خط

تمام علاقائی ڈائریکٹر جنرلز کو بھیجوا دیا گیا ۔ چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹراور ریجن کے افسران کی کسی قسم کی غیر قانونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔نیب نے تمام علاقائی ڈائریکٹر جنرلز کو خط لکھ دیا ہے جس کے مطابق موجودہ نیب کیسز میں کسی قسم کی غیر قانونی مداخلت پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ نیب میں موجودہ کیسز میں کسی بھی وجہ کے لئے کسی بھی قسم کا اثرو رسوخ ، دبائوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر کوئی نیب افسر ملوث ہوا تواس کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے کارروائی کی جائے گی۔خط میں چیئرمین نیب کی تمام نیب افسران کو اپنے دائرہ کار میں قانون کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا نیب نے اورنج ٹرین منصوبے میں ہونے والی کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر ڈی جی ایل ڈی اے کو دوسرا خط لکھا جس میں منصوبے سے متعلق متعدد سوالات پوچھے گئے اور منصوبے میں ہونی والے کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق

نیب نے 12 اہم سوالات پر مشتمل خط ڈی جی ایل ڈی اے کو لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونیوالا معاہدہ فراہم کیا جائے جبکہ نیب نے کمرشل اور فنانشنل معاہدے سمیت ٹھیکوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔دوسری جانب ایل ڈی اے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب کا خط موصول ہوچکا ہے خط کے مطابق ریکارڈ اکھٹے کر رہے ہیں جلد نیب کو فراہم کر دیے جائیں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اورنج ٹرین منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے 22 ماہ کی تاخیر کی شکار ہوئی، امید ہے منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔یاد رہے کہ گذشتہ سال پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کیلئے سرکاری خزانے سے ایک ارب 53 کروڑ چالیس لاکھ روپے اضافی جاری کیے تھے، مذکورہ اضافی فنڈ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منظوری سے محکمہ خزانہ نے جاری ہوا تھا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ میں بیرون ملک جا کر چیک اپ کراتا ہوں، جلا وطنی کے دوران میں مجھے اپینڈکس کا کینسر ہوا تھا، لندن میں اسی کے علاج کے سلسلے میں آتا ہوں۔لندن سے پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’میں امریکا میں آپریشن کے بعد 2004 کے اوائل میں امریکا سے لندن شفٹ ہوا، لندن میں معالج کے پاس میرے موذی مرض کی ہسٹری ہے، الزام خان کو کچھ تو خیال ہونا چاہیے، کچھ تو احساس ہونا چاہیے‘۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2pUA1xS
via IFTTT

No comments:
Write komentar