Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 18 April 2018

یمن پر بم برسانے کی بنا پر خود سعودی عرب پر حملہ کر دینا چاہئے، جرمی کوربین

 

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمن پر کلسٹر بم برسانے کی بنا پر سعودی عرب پر ہوائی حملہ کر دیا جانا چاہئے۔برطانیہ میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ جرمی کوربین نے کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے شام پر غیر قانونی حملے میں برطانیہ کے شامل ہونے پر مبنی تھریسا مئے کی حکومت کے فیصلے اور یمن کے بارے میں اس کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں جس طرح سے سنگین انسانی بحران پیدا کیا گیا ہے اس کے پیش نظر دیگر ملکوں کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ سعودی عرب کے فوجی اور فضائی اڈوں پر حملہ کر دیں کیونکہ سعودی عرب، یمن پر کلسٹر اور فاسفورس بموں سے حملہ کر رہا ہے-

انہوں نے دارالعوام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے تین اداروں نے جنوری میں اعلان کیا کہ بحران یمن، دنیا کا سب سے بدترین بحران ہے اس لئے برطانوی وزیراعظم کو یہ وعدہ کرنا ہو گا وہ یمن پر سعودی عرب کی بمباری کی حمایت کرنا بند کر دیں گی-

The post یمن پر بم برسانے کی بنا پر خود سعودی عرب پر حملہ کر دینا چاہئے، جرمی کوربین appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HHM35j
via IFTTT

No comments:
Write komentar