Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 18 April 2018

اہم ترین خبر: عام انتخابات کا انعقاد۔۔۔۔ حکومت نے حتمی فیصلہ کر لیا

 

اسلام آباد( ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئندہ عام انتخاب کیلئے 12 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا صوبائی حکومتیں بھی قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ سے اپنئ حصے کے مطابق اخراجات کیلئے فنڈر آئندہ مختص کرینگی۔ باوثوق ذرائع نے بتا ہے کہ منگل کو کابینہ کی جانب سے وفاقی

بجٹ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی جس میں آئندہ عام انتخابات کی مالیاتی ضروریات پوری کرنے کیلئے مالی سال 2018-2019 میں 12 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتخابات کیلئے قومی مالیاتی کمیشن سے ملنے والے شیئر میں سے صوبہ پنجاب 51۔74 فیصد، سندھ 24۔55 فیصد، خیبر پختونخوا 14۔62، بلوچستان 9۔09 فیصد کے حساب سے رقوم آئندہ سال کے بجٹ میں مختص کریں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر کے دوران276.20ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ صرف کرنے کے بعد حکومت نے عام انتخابات کے قریب عوام کوخوش کرنے کیلئے 724.8 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بچا لیا ہے جسے اب4مئی 2018 تک عام انتخابات سے قبل صرف کر کے عوام کی حمایت حاصل کی جائے گی۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تجزیہ سے معلوم ہوا ہے کہ 1001ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں سے 12جنوری تک مجموعی طور پر 343.221 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں تاہم وزارتوں اور کارپوریشنوں نے اب تک اس میں سے صرف 276.20 ارب روپے خرچ کئے ہیں ۔ترقیاتی بجٹ کے تحت رواں مالی سال میں 1148ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم مختص کی گئی تھی مگر12جنوری تک ترقیاتی پروگرام میں شامل1148ترقیاتی

منصوبوں میں سے 625ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری ہوسکے ہیں اور 523ترقیاتی منصوبوں کیلئے نصف مالی سال میں کوئی رقم جاری نہیں کی گئی، اس طرح نصف ترقیاتی بجٹ فائلوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں، ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کہ عالمی بینک بار ہا پاکستان کو تجویز کرچکا ہے کہ سالانہ ترقیاتی بجٹ کے ترقیاتی منصوبوں کو دو سے تین سو تک محدود رکھ کر انہیں بروقت فوری طور پر مکمل کر کے عوام کو ان کے فوری فوائد پہنچائے جائیں تاہم پاکستان کے ترقیاتی بجٹ پر عمل درآمد کروانے والے حکا م کی تر جیحات میں اس ترقیاتی بجٹ کو غیر حقیقی طور پر پھیلا کر رکھنے اور ایک معمولی منصوبے جو ایک سال میں مکمل ہوسکتا ہے کو کئی سال تک التوا میں رکھ کر اس کی لاگت میں اضافہ کرنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی عادت ہوچکی ہے اور اس سال بھی ترقیاتی بجٹ کو بلاجواز حد تک پھیلایا گیا ہے اور اندازہ ہے کہ حکومت کے پاس ترقیاتی بجٹ کیلئے 724.8ارب روپے کی فنڈنگ دستیاب نہیں ہے ، زیادہ تر فنڈنگ غیر ملکی اداروں اور ممالک نے فراہم کرنی ہے جس کے ملنے یا نہ ملنے کا انحصار ان غیر ملکی حکومتوں کی صوابدید پر ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سال بھی یہ ترقیاتی بجٹ پورا خرچ ہونے سے رہ جائے گا۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2J7mE4D
via IFTTT

No comments:
Write komentar