Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 1 April 2018

یہ تو ہونا ہی تھا : ملتان میں ایک ہی لڑکے سے شادی کرنے والی دو لڑکیوں میں سے ایک نے بغاوت کر ڈالی ۔۔۔۔چار دن کی چاندنی کے بعد تہلکہ خیز انکشافات

 

ملتان(ویب ڈیسک)ملتان میں ایک ہی لڑکے سے دوکزنوں کی شادی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ایک کزن شادی سے ہی مکر گئی،لڑکے فراز کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروادیا،دونوں کزنوں نے ہائیکورٹ میں ایک ہی شوہر کے ساتھ رہنے کے بیانات بھی دیئے تھے تاہم اب ایک کزن علینہ نے والد کے پاس پہنچتے ہی لڑکے فراز

سے شادی کے حوالے سے اپنا بیان بھی بدل لیا۔علینہ نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ مجھے اغواء کر کے فراز نے اپنے گھر پر رکھا تھا،پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے علینہ کے شوہر فراز سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ علینہ نے کزن علوینہ کی شادی چند ماہ پہلے اپنے شوہر فراز سے کرائی۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل ملتان سے خبر آئی تھی کہ ایک لڑکی نے اپنے نو بیاہتا دلہے سے اپنی ہی سہیلی کا نکاح بھی کروادیا،دونوں ہم جولیاں سوکنیں بن گئیں مگر میڈیا پر دونوں ایک دوسرے کی رازداں نظر آتی رہیں ۔ ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا کے رہائشی نوجوان محمد فراز نے شادی کی تو ڈیڑھ ماہ بعد ہی اسے دوسری شادی بھی کرنا پڑی۔ دوسری شادی کےلئے نہ تو فراز نے کوئی پاپڑ بیلے اور نہ ہی پہلی بیوی کی مخالفت مول لی بلکہ ایک کے ساتھ ایک مفت والے فارمولے کے تحت دوسری بیوی مفت میں مل گئی اور وہ بھی پہلی والی کی رضامندی اور اصرار پر۔ لڑکیوں کے مطابق علینہ اپنی سہیلی علیشبہ سے بے حد پیار کرتی تھی دونوں سہیلیاں ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں سکتیں شادی کے بعد بھی دونوں نے اکھٹے رہنے کا فیصلہ کرلیا اور یوں علینہ نے اپنی سہیلی علیشبہ کی شادی بھی اپنے شوہر فراز سے کروادی۔ شادی کے بعد تینوں میاں بیویاں کچھ عرصہ تو خوش و خرم رہے مگر اب یہ خبر آئی ہے جس میں ایک لڑکی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فراز کے ساتھ شادی نہیں ہوئی بلکہ اسے اغواء کیا گیا ۔ (ش س م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2GoMmof
via IFTTT

No comments:
Write komentar