Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 29 April 2018

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے دوریاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، پی ٹی آئی کو الیکشن میں شکست دینے کے لیے بڑے اتحاد کافیصلہ ہو گیا

 

لاہور(ویب ڈسک)مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سیاسی گٹھ جوڑ کیلیے سنجیدگی سے سوچ بچار شروع کردیا جب کہ اس امر کو ملحوظ خاطر لانے میں پیپلز پارٹی کی بیک ڈور سیاسی پالیسی بھی شامل ہے۔ ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت

پر دونوں کی اعلیٰ قیادت میں فاصلے کم ہونے لگے۔باوثوق لیگی ذرائع کے مطابق آئندہ ہونے والے عام انتخابات کی منصوبہ بندی تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے اس تناظر میں پیپلز پارٹی کے بعض حلقوں کو یقین ہے کہ ن لیگ کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہوسکتا ہے تاہم ن لیگ کو انتخابات میں ایسی شکست کا سامنا نہیں ہوگا کہ وہ حکومت بنانے میں اہمیت نہ رکھ سکے۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے پیش گوئی کی ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی۔نجی نیوز کے پروگرام جرگہ میں سینئر اینکر پرسن سلیم صافی کو انٹرویو میں شریف برادران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کبھی الیکشن جیتتے نہیں بلکہ ہمیشہ الیکشن بناتے ہیں، ان لوگوں نے 2013 کا الیکشن بھی آر اوز کے ذریعے بنایا لیکن میں نے جمہوریت کے لیے کہا کہ قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمھارے ساتھ ہیں۔آصف زرداری نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب جمہوریت کو چھوڑ کر شہزادہ سلیم بن گئے، پھر اُن پر دوسری جمہوری طاقتوں نے حملہ کیا

تو اس وقت بھی ہم نے انہیں بچایا لیکن یہ پھر بھی باز نہ آئے اور انہوں نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کیسز بنا دیے۔نواز شریف کی بے وفائی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان بھی ان کے لیے تھا کیونکہ ان کے اندر جمہوری طرز عمل نہیں ہے۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف اپنی غلطیاں مان رہے ہیں اور مجھے ان کے 50 میسجز آ چکے ہیں لیکن ان پر اعتبار نہیں ہے، دوست اعتراض اٹھاتے ہیں کہ آپ مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دیتے ہیں وہ تو نواز شریف کا ساتھی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان میرا سیاسی مخالف ضرور ہے لیکن وہ جو بات کرتے ہیں اس پر قائم رہتے ہیں۔امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے اور صاف و شفاف ہوں گے، آصف زرداری نے کہا کہ ہم قومی اور جمہوری مفاد کو دیکھ کر کام کرتے ہیں، ذاتی مفاد کو نہیں دیکھتے، میں اگر صدر تھا یا بی بی اگر وزیراعظم تھیں تو پاکستان کے لیے تھیں لیکن یہ لوگ تو صرف جاتی امراء کے وزیراعظم ہیں۔الیکش کے حوالے سے آصف زرداری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے اور صاف و شفاف ہوں گے، آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت ہو گی۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2KjDyOC
via IFTTT

No comments:
Write komentar