نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت کی پاکستان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ پاکستان پر طرح طرح کے الزامات لگانا بھارت کا وطیرہ ہے ۔ بھارتی حکومت نے ان الزامات کے لئے معصوم پرندوں اور جانوروں تک کو نہیں بخشا ۔ نئی دہلی سرکار کبھی ننھے کبوتروں پر جاسوسی
کا الزام عائد کرتی ہے تو کبھی پاکستان زندہ باد والے غبارے اس کو ایک آنکھ نہیں بھاتے ۔ گذشتہ دنوں بھارتی پولیس نے پاکستان زندہ باد والے سیب اپنے قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔مشہور کامیڈین جرمی میکلن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں ایک پولیس آفیسر نے دو سیب اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں ۔ جن میں سے ایک پر پاکستان زندہ باد لکھا ہوا ہے۔ کامیڈین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت نے ایک اور منصوبہ ترتیب دیا۔ پاکستانی کبوتروں اور غباروں نے کام نہیں کیا ، اور اس نے اب جاسوس پھلوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ آخر میں کامیڈین سوال پوچھتا ہے کہ کیا یہ نئی ٹیکنالوجی ”ایپل کمپنی کی جانب سے لانچ کی گئی ہے؟بھارتی پولیس اور سیکورٹی ادارے جہاں پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،، وہیں اس طرح کے بھونڈے الزامات اس کی جگ ہنسائی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔
Another plot foiled by India. Pigeons and balloons weren’t working so Pakistan moved on to “spy fruits,” the latest technology from Apple 🍏 pic.twitter.com/pglShgldan
— Jeremy McLellan (@JeremyMcLellan) September 28, 2018
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2xOzvVW
via IFTTT
No comments:
Write komentar