اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ میں کینسر کی تمام ادویات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔ حکومت نے پاکستان میں کینسر کے مرض کے علاج کی مد میں سہولت دینے کیلئے حکومت نے درآمدی سطح پر ادویات پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ دیدی ہے تاہم ایک واحد
دوائی Tasigna تھی جس پر عائد 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی کو بھی واپس لینے کی تجویز ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ئندہ مالی سال کے بجٹ میں بنیادی صحت کیلئے 37 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ کینسر کی تمام ادویات پرکسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ کی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مالی سال میں شرح نمو 5.8 فیصد تھی، جو پچھلے تیرہ سال میں سب سے زیادہ ہے۔ آج ہم دنیا کی 24ویں بڑی معیشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پا نچ برس میں اوسط افراط زر پانچ فیصد سے کم پر رکھی ہے۔ آج پیش کیے گئے بجٹ میں حکومت نے بنیادی صحت کیلئے 37 ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ کینسر کی تمام ادویات پرکسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالی سال 19-2018 کے لیے 5 ہزار 932 ارب 50کروڑ روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن نے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر کا درجہ دیئے جانے پر بجٹ اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کا آغاز کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل
یہ خبر پڑھیں : پاکستانی سیاست میں فوج کا کردار اور قمر جاوید باجوہ کی موجودہ پوزیشن۔۔۔ سلیم صافی کے پروگرام جرگہ میں آصف زرداری کے دھماکہ خیز انکشافات
یہ خبر پڑھیں : خالی آسامیاں اور بد انتظامی ۔۔۔چیف جسٹس ثاقب نثار علی الصبح کس اہم ترین جگہ کا دورہ کرنے پہنچ گئے ؟ ناقابل یقین خبر آگئی
نے کہا کہ بجٹ کےبغیر حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، اس کے بغیر حکومتیں نظم و نسق نہیں چلاسکتیں۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کی امنگوں کا عکاس ہے، حکومت کو تباہ شدہ معیشت ورثے میں ملی تھی، ملک میں سرمایہ کاری اور ترقی کم تھی، مئی 2013 میں حکومت آئی اور معیشت کی بہتری کے لیے پروگرام دیا، نوازشریف کی قیادت میں ان چیلنجز کا سامنا کیا، پانچ سالوں میں سخت محنت کی، مشکل فیصلے کیے، ذاتی مفادات کو ترجیح نہیں دی۔ وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شرح نمو 5.79 فیصد رہی جو گزشتہ 13 سالوں میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے اور آج ملک دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت ہے۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JAvtEd
via IFTTT

No comments:
Write komentar