Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 1 April 2018

ملالہ یوسفزئی کی 6سال بعد سوات آمد

 

مینگورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات سے تعلق رکھنے والے ملالہ یوسف زئی ساڑھے پانچ سال بعد آبائی علاقے مینگورہ پہنچ گئیں، ملالہ بذریعہ ہیلی کاپٹر مینگورہ پہنچیں۔ملالہ کی مینگورہ آمد کے موقع پر سخت سیکیورٹی کا پہرہ رہا۔ ملالہ کے گھر اور اسکول جانے والے راستوں کو پیدل اور ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ملالہ اپنے والد ضیا الدین اور اہل خانہ کے دیگر افراد کے ہمراہ مینگورہ پہنچیں۔ مینگورہ آمد پر ملالہ یوسف زئی کی سوات کی مخصوص شخصیات کے ساتھ سرکٹ ہاؤس میں ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ملالہ یوسفزئی نے ساڑھے پانچ برس کے وقفے کے بعد اپنے آبائی علاقے مینگورہ پہنچی تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی بدھ 28 مارچ کی شب اسلام آباد پہنچیں، پاکستان آمد پر ملالہ چار روز قیام کریں گی۔ ملالہ کی پاکستان آمد کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا، بدھ کو رات گئے ملالہ اور ان کے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے اور انہیں ایئرپورٹ سے سیکیورٹی قافلے کے ساتھ اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں پہنچایا گیا۔

پاکستان آمد پر جمعرات 29 مارچ کو ملالہ نے پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ملالہ یوسفزئی 12 جولائی سال 1997 کو پاکستان کی وادی سوات میں پیدا ہوئی تھیں۔ ملالہ بی بی سی اردو سروس کے لیے گل مکئی کے نام سے ڈائری لکھا کرتی تھیں، جہاں ان کے آبائی علاقے میں کالعدم طالبان کا راج تھا، انہوں نے اپنے قلم کے ذریعے دنیا تک اپنی آواز پہنچائی کہ وہ کیسے اس خوف کے سائے میں زندگی گزر رہی ہیں۔

بیس سالہ ملالہ کو اکتوبر 2012 میں کالعدم طالبان نے قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ انہیں اس وقت سر میں گولی ماری گئی تھی جب وہ اسکول سے گھر جا رہی تھیں۔ طالبان کے قاتلانہ حملے کے بعد پاک فوج کی بروقت طبی امداد کے ذریعے ملالہ کو علاج کے غرض سے برطانیہ منتقل کیا گیا، جہاں کئی عرصے ان کا علاج جاری رہا۔ صحت یاب ہونے کے بعد ملالہ نے برطانیہ میں ہی اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ استوار کیا،جہاں وہ اب بھی زیر تعلیم ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں کراچی پولیس نے ایک مقابلے میں ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے میں ملوث دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

The post ملالہ یوسفزئی کی 6سال بعد سوات آمد appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2J61Yup
via IFTTT

No comments:
Write komentar