اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے کہا کہ انتظامیہ کے کاموں میں مجبورا مداخلت کرنا پڑتی ہے، لوگ سمجھتے ہیں ملک کا چیف جسٹس ٹیک اوورکرنے کے چکرمیں ہے، وہ اپنی شہرت کے لیے نہیں لوگوں کے لیے یہ سب کررہے ہیں۔
کراچی میں نکاسی آب کے منصوبوں کی ابترحالت پرکیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے دلچسپ ریمارکس دئیے۔ سینئرصحافی سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ٹیک اوور کرنے کے چکر میں ہیں ، انتظامیہ کے کاموں میں مجبوراً مداخلت کرنی پڑتی ہے جس پرانہیں بے وقوف کہا جاتا ہے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ مان لیں کہ وہ اپنی شہرت کے لیے ایسا کررہے ہیں مگرریٹائرمنٹ کے بعد تو ان کا نام بھی نہیں ہوگا، وہ جوکچھ کررہے ہیں عوام کی سہولت کے لیے کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں تو بہت سے کاموں سے میڈیا نے روک رکھا ہے۔
The post انتظامیہ کے کاموں میں مجبورا مداخلت کرنا پڑتی ہے: چیف جسٹس appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Eb1UG5
via IFTTT


No comments:
Write komentar