واشنگٹن(ویب ڈیسک) ایران کے قونصلر آفس پرمسلح شخص کے حملے میں ایک سفارتی اہلکار زخمی ہو گیا۔ایران کا قونصلر دفتر پاکستانی سفارتخانے میں واقع ہے جو امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق مسلح شخص ایران مخالف نعرے لگاتے ہوئے دفتر میں گھس گیا اور
گولی چلا دی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ امریکی سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے بطور 70ویں وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کی برطرفی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو نئے وزیر خارجہ کے انتخاب کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی شدید تنقید کے باوجود مائیک پومپیو امریکی وزیر خارجہ منتخب ہوگئے۔سینٹ میں حکمراں جماعت ریپبلکن پارٹی کی اکثریت کے باعث مائیک پومپیو کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا اور اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے 5 اراکین نے بھی پومپی کے حق میں ووٹ دیا۔امریکی وزیر خارجہ کے انتخاب کے لئے مائیک پومپیو کو سینیٹ میں 57 میں سے 42 ووٹ ملے جس کے بعد وہ نئے وزیر خارجہ منتخب ہوئے۔ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے مائیک پومپیو پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف اور جنگ کے حامی ہے۔مائیک پومپیو نے سینیٹ سے منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا بھی حلف اٹھالیا، جس کے بعد انہیں مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔مائیک پومپیو نے ایسٹر کے موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان دوریاں کم ہوئیں۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JscDyQ
via IFTTT

No comments:
Write komentar