اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018 کی تیاریاں، الیکشن کمیشن نے سرکاری منصوبوں پر پارٹی اور ذاتی تشہیر پر پابندی عائد کر دی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے چیف سیکریٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہا ہے کہ سرکاری پیسہ سے ذاتی یا پارٹی کی تشہیر پر مکمل پابندی ہو گی۔ وزرا، ممبر قومی اسمبلی، ممبر صوبائی اسمبلی اور مقامی قیادت کے نام سرکاری منصوبوں کی تختیوں ہٹائے جائیں۔
الیکشن کمیشن نے سرکاری منصوبوں پر پارٹی اور ذاتی تشہیر پر پابندی عائد کر دی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یقعوب نے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ سرکاری پیسہ سے ذاتی یا پارٹی کی تشہیر پر مکمل پابندی ہو گی۔
وزرا، ایم این ایز اور مقامی قیادت کے نام سرکاری منصوبوں کی تختیوں سے ہٹانے کے احکامات بھی اس مراسلہ میں موجود ہیں۔ الیکشن کے انعقاد تک ذاتی یا پارٹی کے تشہیری مہم پر پابندی ہو گی۔
سکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری منصوبہ کے افتتاح پر بھی ذاتی تشہیر نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
The post آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Eb1TC1
via IFTTT


No comments:
Write komentar