Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 1 April 2018

بھارتی فوج نے مزید 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

 

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے اسلام آباد اور شوپیاں کے اضلاع میں سرچ آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کیا اور فائرنگ کر کے 8 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کشمیری اضلاع میں بھارتی سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے 2 مختلف واقعات میں 8 نوجوان ہلاک ہوئے جن میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

ڈی جی پولیس کے مطابق 7 کشمیری نوجوانوں کی لاشیں ضلع شوپیاں کے گاؤں ڈراگاڈ سے ملیں جب کہ ایک کشمیری نوجوان کو ضلع اسلام آباد کے علاقے دیا لگام میں شہید کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز کے 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

The post بھارتی فوج نے مزید 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2J8Zc7L
via IFTTT

No comments:
Write komentar