Technology

Ads

Most Popular

Friday, 27 April 2018

خواجہ آصف کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے نااہلی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کےرہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔حامد میر کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کسی نے کوئی کمال نہیں کیا، یا تو انہوں نے اقاما چھپایا تھا، اگر چھپائی ہوئی چیز باہر آتی تو کمال ہوتا۔

حامد میر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےرہنما کا کہنا تھاکہ وہ جب سے سیاست میں آئے انہوں نے تب سے اپنے اکاؤنٹس اور اقاما ظاہر کیا ہوا تھا جو انہوں نے الیکشن کمیشن میں بھی ڈکلیئرڈ کیا، جس اقامے کی تصویر دکھائی جارہی ہے وہ خود الیکشن کمیشن کو دیا ہے۔

The post خواجہ آصف کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2r1NGCM
via IFTTT

No comments:
Write komentar