برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی نے مقبوضہ بیت المقدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا جب کہ جمہوریہ چیک نے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔جرمنی کے ایک رکن اسمبلی کی جانب سے اپنے ملک کی وزارت خارجہ سے تحریری طور پر پوچھا گیا کہ اسرائیل کے دارالخلافہ کا نام کیا ہے، برائے مہربانی جگہ کا بتا دیں؟
جرمنی کی وزارت خارجہ کے ریاستی وزیر نیلس اینن کی جانب سے اس سوال کا واضح جواب نہیں دیا گیا لیکن کہا گیا کہ ہر ریاست کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی حدود میں سے کسی بھی علاقے کو اپنا دارالخلافہ تسلیم کر لے۔
نیلس اینن کی جانب سے اپنے جواب میں مزید لکھا گیا کہ اسرائیل نے 1980 میں یروشلم کو صیہونی ریاست کا دارالخلافہ تسلیم کیا تھا لیکن جرمنی بین الاقوامی برادری کی طرح یروشلم کو دارالحکومت تسلیم کرنے کے 1980 کے فیصلے کو نہیں مانتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے 1980 میں پاس کی گئی قرارداد کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرمنی کی حکومت اس معاملے میں یورپین کونسل کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی حکومتوں کو اس معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔
The post جرمنی کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HvnYBJ
via IFTTT


No comments:
Write komentar