Technology

Ads

Most Popular

Friday, 27 April 2018

مسلم لیگ (ن) کو ایک اور بڑا جھٹکا ۔۔۔دوست محمد کھوسہ کس جماعت میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں؟ خبر آگئی

 

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ن لیگ کے ناراض رہنما ذوالفقار کھوسہ اپنے بیٹے دوست محمد کھوسہ کے ہمراہ صوبہ جنوبی پنجاب محاذ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔شمولیت کا اعلان صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کریں گے ۔

اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے دو سابق ارکان مقصود لغاری اور محمد خان لغاری بھی صوبہ جنوبی پنجاب محاذ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔یاد رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے دو ارکان پنجاب اسمبلی نے پارٹی چھوڑ کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والوں میں ایم پی اے ملک مرتضی رحیم کھر اور میاں علمدار قریشی شامل ہیں۔ اس سے قبل ایم پی اے میاں ذیشان گورمانی نے بھی شمولیت کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں عطا محمد خان مانیکا نے مسلم لیگ نوں سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے رکن میاں عطا محمد مانیکا نے مسلم لیگ نون سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات نہ ہونے پر وہ ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے آئندہ الیکشن مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے نہ لڑنے کا اعلان کردیا۔ عطا مانیکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن (ن) لیگ کی وجہ سے نہیں جیتا، وہ ہمیشہ (ن) لیگ کے خلاف الیکشن لڑ کر جیتتے رہے ہیں، لیکن انہوں نے زندگی میں پہلی دفعہ (ن) لیگ کا ٹکٹ لےکر الیکشن جیتا۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2HWAWIm
via IFTTT

No comments:
Write komentar