اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں رہنما حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی نااہلی کے پیچھے ضیاءالحق کی مہربانیاں ہیں،آئین کا آرٹیکل 62
اور 63 کالا قانون ہے۔خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا مجھ سمیت کوئی بھی سیاستدان خواجہ آصف کی نااہلی سے خوش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسی طورپر4ماہ سے زیادہ کابجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے ،4مہینے کے بجٹ کے معاملے پر تمام اپوزیشن متفق ہے۔حکومت ایک سال کابجٹ پیش کرکے نئی روایت ڈال رہی ہے۔رہنما حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی نااہلی کے پیچھے ضیاءالحق کی مہربانیاں ہیں۔آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے۔ضیاءالحق کی پالیسیوں نے کسی کو نہیں بخشا۔اس قانون سے آج ضیاءالحق کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔بہتر ہوتا یہ معاملہ پارلیمنٹ ہی حل کرتی۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے مالی سال 19-2018 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا تاہم اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کو پورے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق نہیں، یہ پری الیکشن دھاندلی اور نئی پارلیمنٹ کی حق تلفی ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا بجٹ الیکشن کے بعد بننے والی حکومت کا حق ہے، پیپلزپارٹی بھی پورے سال کا بجٹ پیش نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ صرف آئندہ چند ماہ کا بجٹ پیش کرسکتی ہے،
پورا بجٹ پیش کرنا آیندہ حکومت کا کام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے مشاورت کر رہے ہیں، معاملے پر جلد اچھے نتیجے پر پہنچیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تین وزرائے اعلیٰ نے کل ایک اجلاس سے واک آؤٹ کیا تھا جبکہ چوتھا بھی اجلاس میں نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے جانے والے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں وہ عزت نہیں ملی، جانے والے کسی مخصوص شخص پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک جیسی سیاست کر رہے، دونوں کے ساتھ مل کر کام نہیں کرنا چاہتا، دونوں کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ لوٹاازم جمہوریت کے لیے درست نہیں، اسے نئی نسل نے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہا پیپلز پارٹی آگے جاکر نیب قانون کو مزید مضبوط کرے گی، اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی انتخابی منشور پر کام کررہی ہے۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2HxeguH
via IFTTT

No comments:
Write komentar