Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 29 April 2018

گلبدین حکمت یار کا سعودی عرب سے یمن میں افغان دہشتگردوں کو بھیجنے پر اتفاق

 

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار نے کچھ عرصہ پہلے سعودی عرب اور ترکی کا دورہ کیا اور اس ملک کے بعض ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران یمن میں عوامی تحریک کو کچلنے کیلئے افغانستانی جنگجوؤں کو بیجھنے پر سعودی عرب کے ساتھ اتفاق کرلیا ہے۔

پچھلے مہینے گلبدین حکمتیار نے پہلے ترکی اور وہاں سے سعودی عرب کا سفر کیا ۔اس رپورٹ کے مطابق حزب اسلامی افغانستان نے سعودیہ کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ کیلئے وہ اپنی طرف سے تقریبا دو ہزار سپاہی بھیجے گا۔

حزب اسلامی کے جنگجووں کو یمن جنگ کیلئے بھیجنے کے سلسلے میں گلبدین حکمتیار نے کابل میں سعودی عرب کے سفارتخانے اور حج و اوقاف کے کئی ذمہ داروں سے ملاقات کی ہے۔اس سے پہلے بھی حزب اسلامی کی طرف سے سعودیہ 1300 جنگجو روانہ کرنے کی خبریں منتشر ہوئی تھیں۔

ترکی سفر سے پہلے حکمتیار کو سعودی عرب کی طرف سے سرکاری دعوتنامہ موصول ہونا وہ بھی سعودی حکومت کے ولیعہد بن سلمان کی طرف سے حکمتیار کی یمن میں مداخلت کے گمانہ زنی کو تقویت پہنچا رہی ہے ۔

The post گلبدین حکمت یار کا سعودی عرب سے یمن میں افغان دہشتگردوں کو بھیجنے پر اتفاق appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HARVAD
via IFTTT

No comments:
Write komentar