ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی امور کے ایک روسی ماہر نے عرب جمہوریہ شام پر امریکہ کے حالیہ حملوں کو انتہائی خطرناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ شام میں آگ سے کھیل رہاہے۔ ایرانی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ‘رستم سفرانوف’ نے شام میں امریکہ کی مہم جوئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اس عرب ملک میں آگ کے ساتھ کھیل رہی ہے۔
انہوں نے شام پر امریکہ کے ایک اور حملے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اگر چہ امریکہ ایک عالمی طاقت ہے تاہم وہ اس بات سے آگاہ ہے کہ وہ شام میں آگ کے ساتھ کھیل رہاہے۔انہوں نے کہاکہ شام پر حالیہ امریکی جارحیت کے دوران امریکہ کے تمام جنگی جہاز روسی افواج کے ممکنہ اہداف تھے۔
اس سوال کے جواب میں کہ شام پر امریکہ کے دوبارہ حملوں پر روس کا کیاردعمل ہوگاا نہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اس ملک میں روس کی موجودگی اور طاقت سے آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں پوتین اور ٹرمپ کی ملاقات ہوگی اورموجودہ کشیدگی ختم ہوگی۔
اسی طرح کے ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے شام کی تقسیم کی کوششوں سے خبردار کرتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ شام میں آگ سے ہر گز نہ کھیلے۔
ماسکو میں ایک بین الاقوامی ڈائیلاگ فورم کے سیشن میں لاؤروف نے کہاکہ میں اپنے امریکی ساتھیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ آگ سے کھیلنے سے گریز کریں۔ روس کو شام کی تقسیم کی کوششوں کے حوالے سے تشویش لاحق ہے۔ اس کی وجہ امریکا کی جانب سے شام کی سرزمین پر بالخصوص دریائے فرات کے مشرق میں شروع کیے جانے والے منصوبے ہیں۔
لاؤروف کے مطابق واشنگٹن کی یہ یقین دہانی کہ اس کا واحد مقصد دہشت گردی کےخلاف جنگ ہے یہ زمین پر اس کے تصرفات کے متضاد ہے۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ نمایاں افعال کے ذریعے اپنے دعوؤں کو ثابت کرے۔
The post امریکہ شام میں آگ سے کھیل رہا ہے:روسی ماہر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JBvMPa
via IFTTT
No comments:
Write komentar