لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہاہے کہ والدہ کی تیمارداری کیلئے لندن جارہے ہیں،اگراستثنیٰ نہ ملاتواگلی پیشی سے پہلے واپس آجائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نوازنے لندن روانگی سے قبل طیارے میں بیٹھ کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اپنی والدہ کیلئے
دعاﺅں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کی عیادت کیلئے لندن جا رہے ہیں،اگراستثنیٰ نہ ملا تو اگلی پیشی سے پہلے واپس آجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کو طبیعت ناساز ہونے پر گھر سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پر قوم سے والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی تھی۔ دوسری جانب خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانگی کیلئے جاتی امراسے ایئر پورٹ روانہ ہو گئے ،وہ لندن میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کو طبیعت ناساز ہونے پر گھر سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پر قوم سے والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی لندن میں کیموتھراپی کے بعد طبیعت زیادہ خراب ہوچکی ہے۔ اس پر سا بق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز نے لندن روانگی کا فیصلہ کیا تھا،دونوں آج (بدھ کو) براستہ دوحہ لندن جائیںگے جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2vqPGdv
via IFTTT
No comments:
Write komentar