Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 1 April 2018

ملالہ سب پر بازی لے گئیں۔۔۔نوبل پرائز کی رقم کا کیا کیا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

 

شانگلہ (ویب ڈیسک)ملالہ یوسف زئی کل سوات پہنچی۔ سوات کے ضلع شانگلہ میں ملالہ یوسف زئی کو ملنے والے نوبل پرائز کی رقم سے تعمیر ہونے والے خپل کور ماڈل سکول نے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔ملالہ یوسف زئی کے آبائی ضلع شانگلہ کے علاقہ شاہپور میں قائم ہونے والا یہ تین

منزلہ سکول کمپیوٹر لیب، کھیل کے میدان، لائبریری سے مزین اور اس تبدیلی کی علامت ہے جس کے ضمن میں ملالہ نے اس علاقہ کو روایت پسندی سے چھٹکارا دلایا اور لڑکیوں کو تعلیم کے حصول میں مدد فراہم کی۔ملالہ کے خوابوں کی تعبیر اس سکول میں 183 طالبات زیر تعلیم ہیں جن کی عمر 5 تا 12 سال ہے۔ ان میں سے 34 یتیم طالبات ہیں۔ تاہم اس سب کے باوجود طالبات کے والدین میڈیا سے گفتگو کرنے سے احتراز کرتے ہیں۔ انہیں یہ خوف لاحق ہے کہ اگر انہوں نے اپنی بچیوں کو سکول بھیجا تو شدت پسند اس بلڈنگ کو بھی نشانہ بناکر تباہ کردینگے۔یاد رہے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہےکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل پاکستان آجائیں گی اور بچیوں کی تعلیم کے لیے کام کریں گی۔نجی نیوز کے سینئر اینکر حامد میر کو دیئے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ پاکستان واپسی میں حکومت اور فوج نے مدد کی۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس آکر بہت زیادہ خوشی ہے، بار بار خود کو یاد دلا رہی ہوں کہ میں پاکستان آ گئی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا مستقبل یہی ہے کہ بچیوں کی تعلیم کے لیے کام کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ 2012 اور آج کے پاکستان میں بہت فرق ہے، ملک میں چیزیں مثبت ہو رہی ہیں، لوگ متحد اور متحرک ہو رہے ہیں، پی ایس ایل کا فائنل بھی پاکستان میں ہو گیا، اور بھی میچ ہوں گے، یہ سب چیزیں بہت مثبت ہیں۔نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملک آؤں گی، یہ میرا ملک ہے، اس ملک پر میرا اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا ہے۔ملالہ فنڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فخر پاکستان کا کہنا تھا کہ ذاتی تجزیہ ہے کہ مدد صرف پیسوں سے نہیں ہوتی بلکہ کسی کو ہنس کر دیکھنا بھی صدقہ جاریہ ہے لیکن ملالہ فنڈ کا مقصد ہر بچی کو تعلیم فراہم کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس وہ ملک ہیں جہاں بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مسائل زیادہ ہیں، اس فہرست میں پہلے نمبر پر نائیجیریا اور دوسرے نمبر پر پاکستان آتا ہے، کوشش ہے کہ اس فہرست میں پاکستان کا نام نہ آئے اور اس کے لیے کام کر رہے ہیں۔اپنے اوپر تنقید کے حوالے سے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ یہی تو میرا سوال ہے، مجھے لگا کہ میرے خلاف جو بات کریں گے وہ دہشت گرد ہوں گے لیکن جب اعلیٰ تعلیم یافتہ ترقی پسند لوگوں کی جانب سے تنقید ہوتی ہے تو حیران ہوتی ہوں۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2GpyiGR
via IFTTT

No comments:
Write komentar