لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کااہم اجلاس آج جاتی امرامیں طلب کر لیا گیا ،اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ملاقات کیلئے جاتی امرا پہنچ گئے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق
مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج جاتی امرا میں ہوگاجس کی صدارت مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کریں گے، اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سینیٹر پرویز رشید، ڈاکٹر آصف کرمانی اور دیگر رہنما شریک ہوں گے ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اصول والا شخص نعرہ لگاتا ہے اور کہتا ہے کرپشن کے خلاف جہاد کروں گا لیکن جب سینیٹ کا الیکشن آیا تو یہ اصول والا ’ وصول‘ والا بن گیا۔مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باغوں کے شہر کو برباد کرنے پر افسوس ہوا، نیا پاکستان اور نیا خیبر پختونخوا بنانے کی باتیں کرنے والوں کی بڑی بڑی باتیں قصہ خوانی بن گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دن رات دھرنے اور کام نہ کرنے والے عمران خان کہتے تھے کہ جنگلہ بس نہیں بناؤں گا لیکن آج پشاور میں 75 ارب روپے سے میٹرو بنا رہے ہیں، میٹرو منصوبہ تو مکمل ہوتا نظر نہیں آتا لیکن پورے شہر کو کھود کر برباد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب نے کے پی کے میں بلین ٹری نامی منصوبہ شروع کیا اور کہا کہ ایک ارب
درخت لگاؤں گا اور عالمی ریکارڈ بناؤں گا لیکن انہوں نے درخت نہیں لگائے بلکہ جھوٹ اور آنکھوں میں دھول جھونکنے کا ریکارڈ بنا لیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ لوگ کیا نیا پاکستان بنائیں گے جنہوں نے مالم جبہ میں اپنے دوستوں کو زمینیں بانٹیں، خیبر پختونخوا میں ترقی اسی لیے نہیں ہوئی کہ پیسہ لوگوں کی جیبوں میں گیا، اللہ نے ہمیں موقع دیا تو ہم اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اصول والا شخص نعرہ لگاتا ہے اور کہتا ہے کرپشن کے خلاف جہاد کروں گا لیکن خیبر بینک اسکینڈل سب کے سامنے ہے اور جب سینیٹ کا الیکشن آیا تو یہ اصول والا ’ وصول‘ والا بن گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا تحریک انصاف کے 29 اپریل کو لاہور میں ہونے والے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور عمران خان کا شہر ہے، شہر آنا ہے شوق سے آؤ مگر کے پی کو کھا پی کر لاہور آتے ہو، لاہور کے عوام تمہارا استقبال نہیں کریں گے بلکہ ہمارے کام استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 2014 میں دھرنا دیا اور 7 مہینے چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا جس سے پاکستان کو نقصان پہنچا اور مودی کو فائدہ پہنچایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اور ایک 11 ہوتے ہیں، یہ زرداری اور نیازی اپنے آپ کو ایک اور ایک 11 کہتے ہیں لیکن 2018 کے الیکشن میں اپنے ووٹ سے ان کو 9 دو 11 کرنا ہے۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2HCamoF
via IFTTT

No comments:
Write komentar