Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 1 April 2018

خدشہ ہے شہباز شریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا جائے گا: چودھری نثار

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ خدشہ ہے شہباز شریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا جائے گا۔ پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو اس سے رشتہ بھی نہیں رہے گا۔چودھری نثار نے کہا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی حالیہ ملاقات سے ابہام دور نہیں ہوئے بلکہ اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ طریقہ پہلے اپنا لیا گیا ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ الیکشن کس جماعت سے لڑیں گے یہ فیصلہ وہ خود کریں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے دوستی رہی ہے لیکن ان سے سیاسی تعلق نہیں ہے۔ کس جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گا، یہ میر افیصلہ ہے۔

The post خدشہ ہے شہباز شریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا جائے گا: چودھری نثار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2uFP9nw
via IFTTT

No comments:
Write komentar