ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) لورہ کے علاقہ بسایاں میں نماز کےلئے پانی گرم کرنے کی تاخیر پر ناخلف بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں کو قتل کر دیا، ساتھ بیٹھے دوسرے بیٹے نے بھائی سے پستول چھین کراسے قتل کر دیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
مقتولین ماں بیٹے کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ لورہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بسایاں میں نعمان ولد مبارک نے جمعہ کی نماز کےلئے پانی گرم کرنے میں تاخیر پر فائرنگ کر کے اپنی 50 سالہ ماں شمیم بی بی زوجہ مبارک خان کو قتل کر دیا۔ ماں کو تڑپتا دیکھ کر نعمان کے بھائی عبدالمنان نے نعمان سے پستول چھین کر فائرنگ کر کے اسے بھی قتل کر دیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے آر ایچ سی لورہ منتقل کردیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالہ کر دی گئیں ہیں۔ مقتولین ماں بیٹے کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ لورہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کی تلاش کےلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں 3 ہفتے قبل لاپتہ ہونے والی ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش برساتی نالے میں پھینک دی گئی۔پولیس کے مطابق علی سوجل کے نواحی علاقے جبوتہ علی میں ایک 16 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ نعش برساتی نالے سے برآمد ہوئی۔لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ لڑکی کے والد نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے 3 ہفتے قبل اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو دی تھی، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔(ش س م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2uBCIZV
via IFTTT

No comments:
Write komentar