Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 9 May 2018

ایسی ہوتی ہے سیاسی شمولیت: فردوس عاشق اعوان اور ندیم افضل چن کیا چیز ہیں، پاکستان کے سب سے بڑے اصلی و نسلی سیاستدان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے اہم ترین سیاسی رہنما اور بزرگ سیاستدان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اشارہ دیدیا۔مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ کے والد ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کے (ن)لیگ جنوبی پنجاب صوبے کے وعدے میں مخلص نہیں،

پی ٹی آئی کو جوائن کرنے سے متعلق ساتھیوں اور قبیلے سے مشاورت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔پانامہ لیکس کیس سے شروع ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی فتوحات کا شروع ہونے والا سفر کہیں بھی تھمتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔اس دوران جس طرح عمران خان کے سیاسی لہجے اور طرز عمل میں پختگی آئی ہے وہ بھی قابل ذکر ہے۔ ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں رضا حیات، ندیم افضل چن،فردوس عاشق اعوان اور بڑے بڑے انتخابات جیتنے والے نام شامل ہیں۔ آج ہی جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جسے پاکستان تحریک آنصاف کی ایک شاندار کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : عمران خان کے کام کی تحریر : اگر سینیٹ کے ٹکٹ فروخت کرنے کے الزام میں نکالے گئے تحریک انصاف کے 20ارکان نے یہ فیصلہ کر لیا تو عمران خان کے لیے اپنا دفاع کرنا مشکل ہو جائے گا ۔۔۔تفصیلات آپ کو دنگ کر ڈالیں گی

یہ خبر پڑھیں : اسلام کے پہلے مؤذن سیدنا بلال حبشیؓ کے حالات زندگی پر ایک ایمان افروز تحریر ملاحظہ کیجیے

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح پنجاب کے چوٹی کے سیاستدانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اشارہ ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم ترین سیاسی رہنما اور بزرگ سیاستدان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اشارہ دیدیا۔ مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ کے والد ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ جنوبی پنجابصوبے کے وعدے میں مخلص نہیں،پی ٹی آئی کو جوائن کرنے سے متعلق ساتھیوں اور قبیلے سے مشاورت ہوگی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ذولفقار کھوسہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی جانب سیاسی جھکاو رکھتے تھے تاہم جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے آج تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دوسری جانب ذوالفقار کھوسہ نے کہا (ن) لیگ جنوبی پنجاب صوبے کے وعدے میں مخلص نہیں،پی ٹی آئی کو جوائن کرنے سے متعلق ساتھیوں اور قبیلے سے مشاورت ہوگی۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2K4vlNq
via IFTTT

No comments:
Write komentar