کراچی (ویب ڈیسک )باخبر سیاسی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کراچی میں تصادم کا نارو وال واقعے سے کوئی تعلق نہیں ، یہ وقتی اشتعال انگیزی تھی جسے کنٹرول کرنے میں انتظامیہ نے کوتاہی برتی، واقعے کو طول دے کر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے الیکشن ملتوی کرانے
کی کوشش بھی نہیں کہا جاسکتا،بلکہ نچلی سطح پر جیالوں اور کھلاڑیوں کی ضد نے تلخی کو تصادم کی شکل دی۔دونوں جانب سے اعلیٰ قیادت کو مداخلت کرنے میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے تھی۔ اب یہ تنازع پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بذریعہ ٹویٹ طے کرادیا ہے ۔واقعے کو متحدہ کے انتشارکے بعد کراچی کے سیاسی خلا ء سے فائدہ اٹھانے کے لیے تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کی بھونڈی کوشش بھی کہا جاسکتا ہے ۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق الیکشن مہم کا اس طرح آغاز شہر کا امن خراب کرسکتا ہے ، حکمران جماعت پیپلز پارٹی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاملات پر قانون کے مطابق گرفت رکھے ۔(ع،ع)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2rtMARA
via IFTTT

No comments:
Write komentar