Technology

Ads

Most Popular

Friday, 29 June 2018

پاک فوج کے 37 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

 

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے 37 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، میڈیکل کور کے 9 بریگیڈئیرز بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے آرمی پروموشن بورڈ کے تحت 37 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جس میں میڈیکل کور کے 9 بریگیڈئیرز پر بھی شامل ہیں ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں خاتون بریگیڈئر سمیت 37 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترقی پانے والے بریگیڈئرز میں بابر افتخار، محمد احمد ملک، عرفان ارشد، شہباز خان، عرفان احمد ملک، ظفر اقبال، زاہد سرور ملک، کاشف نذیر، عدنان آصف جاہ شاد، زاہد خان اور غلام جعفر شامل ہیں۔

The post پاک فوج کے 37 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KfXANL
via IFTTT

No comments:
Write komentar