ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)ریسلنگ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ سعودی عرب میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا اکھاڑہ سج گیا ہے .جس میں اپنے پسندیدہ ریسلرز کے میچ دیکھنے کیلئے ہر عمر کے مداحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریسلنگ کے میدان کے مشہور و معروف پہلوان جان سینا، ٹرپل ایچ ، مارک ہینری اور انڈر ٹیکر سمیت کئی بڑے بڑے نام رِنگ میں اترے اور ایک دوسرے سے فائٹ کی جنہیں دیکھنے صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ بچے بڑے اور خواتین بھی ایونٹ سے لطف اندوز ہونے پہنچے۔
ریسلنگ کے اس نامور ایونٹ گریٹیسٹ رائل رمبل میں خواتین ریسلرز شامل نہیں کی گئیں تاہم دس میچز منعقد کئے جائینگے جبکہ پچاس ریسلرز اور سات ٹائیٹلز کے لئے میدان میں اتریں گے ۔
واضع رہے کہ سعودی عرب نےعالمی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای سے آئندہ 10 برس کے لیے کشتی کے مقابلوں کا معاہدہ کیا تھا ،معاہدے کے تحت ڈبلیو ڈبلیو ای آئندہ 10سال تک مختلف سعودی شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کرے گا۔ان مقابلوں میں مختلف کیٹیگریز کے عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شریک ہوں گے، معاہدے کا مقصد کھیل، تفریح اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
The post سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کا انعقاد appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Hz9Qre
via IFTTT


No comments:
Write komentar