Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 28 April 2018

نیٹوممالک کے وزرائےخارجہ نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا

 

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔نیٹو کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان سے امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں ،افغانستان میں استحکام اور قیام امن کے لیے خطے کے ممالک کا اہم کردار ہے ۔اعلامیے کے مطابق افغان سپورٹ مشن کے لیے اہم لاجسٹک سپلائی لائنز میں سہولت پاکستان دے سکتا ہے، امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہوگا جبکہ طالبان کا طرزعمل بدلنے کی حوصلہ افزائی بھی اس امن عمل کا حصہ ہوگی۔

نیٹوممالک کے وزرائےخارجہ نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا

نیٹوممالک کے وزرائےخارجہ نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا

Gepostet von Iblagh News am Samstag, 28. April 2018

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان تنازع کے سیاسی حل کے لیے پاکستان کی مسلمہ مدد حوصلہ افزا ہے، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانےبند کرنا، دہشت گردوں کی مالی مدد روکنا اور سرحد پار حملوں کا تدارک کرنا شامل ہے، اس میں پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر ان مقاصد کےلیے کام کرنا بھی موجود ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ افغان صدر کی اپیل کی حمایت کرتے ہیں کہ علاقائی قوتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ قیام امن اور مذاکرات کےلیے افغان حکومت کی کوششوں کی حمایت کریں، اس ضمن میں ایران اور روس کی کوششوں کی بھی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

The post نیٹوممالک کے وزرائےخارجہ نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2r5TPOt
via IFTTT

No comments:
Write komentar