Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 28 April 2018

کوئٹہ: جمال الدین افغانی روڈ پر دکان پر فائرنگ، ہزارہ برادری کے 2 افراد شہید

 

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جمال الدین افغانی روڈ پر واقع دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 2 افرادشہید ہوگئے۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر واقع جمال الدین افغانی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد شہید ہوگئے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہےکہ فائرنگ جمال الدین افغانی روڈ پر واقع الیکٹرانک کی دکان پر کی گئی جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر بیٹھے 2 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جو موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ڈی آئی جی کے مطابق جاں بحق ہونے والے چچا بھتیجے ہیں جن کی لاشوں کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں مکمل ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ذاتی دشمنی کے عنصر کو بھی دیکھا جارہا ہے۔

The post کوئٹہ: جمال الدین افغانی روڈ پر دکان پر فائرنگ، ہزارہ برادری کے 2 افراد شہید appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HAwb7W
via IFTTT

No comments:
Write komentar