Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 9 May 2018

بارشوں کا سلسلہ :اگلے چند روز میں پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے کہ ، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، بالائی فاٹا، کشمیر گلگت بلتستان ، پشاور ،مردان، راولپنڈی ، گوجرانواکہ ، لاہور، سرگودھا ،فیصل آباد ، ساہیوال اور اسلام آباد میں چند مقامات

پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، ڈی جی خان، بہاولپور ، سکھر، لاڑکانہ، ڈویثرن ، فاٹا کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کی ساتھ بارش ہوئی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گزشتہ روز کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، مالاکنڈ، بنوں،سکھر ڈویڑن، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش سرگودھا (ائیرپورٹ22، سٹی12)، ڈی جی خان، لیہ، گوجرانوالہ05، مری، جھنگ03، فیصل آباد، کوٹ ادو02، منڈی بہاؤالدین، نورپورتھل، بہاولپور، خانپور01، پاراچنار12، مالم جبہ10، کالام03، بنوں02، لوئردیر01، گڑھی دوپٹہ06، راولاکوٹ، مظفرآباد02،جیکب آباد01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق تربت میں 44، لاڑکانہ، حیدرآباد، چھور 43،سبی ، شہید بینظیر آباد، سکھر، جیکب آباد، میرپورخاص، روہڑی، نورپورتھل میں 42 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 24، اسلام آباداور پشاور میں 22، کراچی 29،کوئٹہ اور گلگت میں 14اور چترال میں 13سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2KK7HH4
via IFTTT

No comments:
Write komentar