Technology

Ads

Most Popular

Friday, 4 May 2018

بلوچستان میں نگران وزیر اعلیٰ بننے کی دوڑ میں دو خواتین بھی شامل۔۔۔یہ دونوں کون ہیں؟ نام آپ کو دنگ کر ڈالیں گے

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بلوچستان میں نگران وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں دو خواتین زبیدہ جلال اور شمع پروین مگسی کے نام سے بھی شامل ہو گئی ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات کیلئے بلوچستان میں نگران وزارت اعلیٰ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ہے، چلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ

نگران وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہو گئیں ہیں، زبیدہ جلال 2002 کے عام انتخابات میں تربت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی اور وزیر اعظم شوکت عزیز کی کابینہ میں 2002 سے 2007 تک وفاقی وزیر تعلیم رہیں، 2008 کے عام انتخابات میں وہ کامیاب نہ ہو سکیں تھیں، بلوچستان میں تعلیم کے فروغ میں ان کا کردار اہم رہا ہے۔ نگران وزرت اعلی ٰ کی روڈ میں شامل دوسری خاتون شمع پروین مگسی سابق وزیر اعلیٰ و گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کی اہلیہ ہیں، شمع پروین مگسی رکن بلوچستان اسمبلی وصوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمان کے مابین صوبہ میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے ملاقات ہوئی ہے جس میں صوبہ کے نگران وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے پانچ نام پیش کردئیے گئے ہیں جن میں سابق چیف سیکرٹری غلام دستگیر، جسٹس دوست محمد، سابق سیکرٹری خزانہ صاحبزادہ سعید، سابق چیف سیکرٹری اعظم خان اور جسٹس طارق پرویز کے نام شامل ہیں تاہم قائد حزب اختلاف نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت مانگ لی ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر ملاقات میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2jtbfRS
via IFTTT

No comments:
Write komentar