Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 9 May 2018

اور اللہ جسے چاہے عزت دے: تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے واقعی امیدواروں کی لائن لگ گئی، آج کون کون سے بڑے سیاستدان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں؟ ذرائع نے خبر دے دی

 

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مزید 3 بڑی اور اہم وکٹیں گرنے کو تیار ہو گئی ہیں، مسلم لیگ( ن) کے مزید تین رہنماپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔الیکشن قریب آنے سے پہلے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔اور مختلف پارٹی رہنماؤں کا پاکستان تحریک انصاف کی طرف اڑان بھرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تاہم اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی بھی کافی وکٹیں گری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع مظفر گڑھ میں بڑی سیاسی تبدیلی آنے کا امکان ہے۔ اگلے عام انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی مزید 3 بڑی وکٹیں گرنے کو تیار ہیں۔تینوں رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔تینوں رہنما آج ملتان میں پریس کانفرس کریں گے۔جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سلطان محمود ہنجرا،عاشق گو پانک اور احمد یار ہنجر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش مختلف جماعتوں سے سیاسی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے متعدد ایسے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں اکثر الیکٹوریل امیدوار ہیں۔ الیکشن 2018 ء کے پیش نظر تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والے امیدواروں کے باعث پرانے کارکنان میں تشویش پائی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018 ء میں پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت کو سامنے رکھتے ہوئے ن لیگاور پیپلزپارٹی سمیت اہم رہنماءتحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں بریت کے بعد پارٹی کو مزید تقویت ملی ہے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2InExiH
via IFTTT

No comments:
Write komentar